سکول کے یہ 250 بچے اس دلہن کا لباس پکڑے کیوں کھڑے ہیں؟ یہ کون ہے؟ کوئی شہزادی نہیں بلکہ۔۔۔ ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا
کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا کے شہر کینڈی میں ایک دلہن نے اپنی شادی کے روز اتنی لمبی ساڑھی پہن لی کہ اسے سنبھالنے کے لیے سینکڑوں لوگوں کی ضرورت پڑ گئی اور انہوں نے اس کا ایسا انتظام کیا کہ تفصیلات سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور حکومت بھی حرکت میں آ گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ دلہن کوئی شہزادی نہیں بلکہ ایک امیر زادی تھی جس نے اپنی شادی میں حیران کن طور پر2میل سے زائد لمبی ساڑھی پہن لی اور پھر اسے اٹھانے کے لیے سرکاری سکول سے 250طالب علم بلوا لیے۔
خاتون کو نومولود بچی کیلئے رکھی گئی ملازمہ پر شک ہوا تو کمرے میں خفیہ کیمرہ لگادیا، پہلے ہی دن جب گھر واپس آکر ویڈیو دیکھی تو ملازمہ بچی کے ساتھ کیا خوفناک ترین کام کررہی تھی؟ جان کر والدین کبھی بچوں کو ملازمین کے ہاتھ میں نہ چھوڑیں
یہ بچے اس سکول سے بلوائے گئے تھے جس کا نام صوبے کے وزیراعلیٰ سارتھ ایکنایاکے نام پر رکھا گیا ہے اور وزیراعلیٰ خود بھی اس شادی کی تقریب میں شریک تھے۔یہ انکشاف سامنے آنے پر سری لنکا کی نیشنل چائلڈپروٹیکشن اتھارٹی حرکت میں آ گئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اتھارٹی کی چیئرمین میرینی ڈی لیویرا کا کہنا تھا کہ ”ان بچوں کو سکول کے اوقات میں بلا کر جس طرح دلہن کی ساڑھی اٹھانے پر لگایا گیا یہ جرم ہے اور بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔“