مَردوں کی وہ عادت جو تمام بیگمات تبدیل کرنا چاہتی ہیں، تازہ سروے میں انتہائی دلچسپ انکشاف
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)شوہر اور بیوی میں جتنی ہم آہنگی ہو، پھر بھی دونوں کی کچھ ایسی عادات ہوتی ہیں جو فریقین تبدیل کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ گزشتہ دنوں اس حوالے سے ایک سروے کیا گیا ہے جس میں مردوخواتین سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے شریک حیات کی کون سی عادات تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ جس کے جواب میں انتہائی دلچسپ انکشافات سامنے آئے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بیویوں نے شوہر کی تلخ مزاجی، بات توجہ سے نہ سننے اور تعریف نہ کرنے کی عادت اور سگریٹ نوشی جیسی دیگر بری عادات چھڑوانے کی خواہش ظاہر کی۔ 35فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کا چڑچڑا پن اور تندمزاجی دور کرنا چاہتی ہیں۔ 30فیصد کا کہنا تھا کہ ’شوہروں میں بیوی کی بات کان لگا کر سننے کی عادت ہونی چاہیے۔ 25فیصد نے سگریٹ نوشی و دیگر ایسی ہی بری عادات چھڑوانے کو کہا جبکہ 25فیصد کا کہنا تھا کہ ان کے شوہروں میں ان کی تعریف کرنے کی عادت نہیں ہے جو وہ چھڑوانا چاہتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر ان کی تعریف کیا کریں۔
25 فیصد شادی شدہ لوگ اپنے ہمسفر سے یہ ایک چیز چھپاکررکھتے ہیں، کیا چیز ہے؟ سائنسدانوں کا انکشاف جان کر بیگمات کی آنکھوں میں آنسوآجائیں گے
اب مردوں کی طرف آئیے۔ پہلے نمبر پر 23فیصد مردوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیویوں کی نامہربان اور کم ملنسار ہونے کی عادت چھڑوانا چاہتے ہیں۔ 22فیصد کا کہنا تھا کہ وہ بیویوں کی بے وجہ دکھی رہنے کی عادت ترک کروانا چاہتے ہیں۔ 20فیصد نے کہا کہ ان کی بیویاں ایڈونچر پسند نہیں ہیں، وہ ان کی یہ عادت ترک کروانا چاہتے ہیں۔ 17فیصد مردوں نے اپنی تعریف نہ کرنے کی عادت، 16فیصد نے ہر وقت تھکی ہوئی رہنے کی عادت اور 14فیصد نے فضول خرچی کی عادت ترک کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔