معروف کامیڈین شفاعت علی نے ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر پر سب سے دلچسپ اور ”شاندار“ تجزیہ کر ڈالا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا کر دیا، دیکھ کر ماہرہ خان بھی ہنسی روکنے میں ناکام ہو جائیں گی

ڈیلی بائیٹس

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف کامیڈین اور مختلف افراد کی آوازیں نکالنے پر عبور رکھنے والے سید شفاعت علی بھی میدان میں آ گئے ہیں جنہوں نے اداکارہ ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی لیک ہونے والی تصاویر سے متعلق حمزہ علی عباسی اور ”دیسی شارخ خان“ بن کر ایسی ویڈیو بنا دی ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کاطوفان برپا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔موت کے فرشتہ نے گھور کر دیکھا تو وہ شخص حضرت سلیمان ؑ کے پاس پہنچااور عرض کیاکہ ہوا کو حکم دیں مجھے ہندوستان پہنچا دے کیونکہ وہ مرنا نہیں چاہتا،بعد میں حضرت سلیمانؑ نے موت کے فرشتے سے اسکا سبب پوچھا تو اس نے ایسی بات بتائی جس پر وہ فرشتہ خود حیران و پریشان تھاکہ یہ شخص...
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”بینگ بینگ۔۔۔ حمزہ علی عباسی ’دیسی شاہ رخ خان‘ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔“ اس ویڈیو میں شفاعت علی نے حمزہ علی عباسی اور شاہ رخ خان کی آوازوں میں ایک مکالمہ کیا ہے جو اس قدر دلچسپ ہے کہ ماہرہ خان بھی اگر دیکھ لیں تو اپنی ہنسی نہ روک سکیں گی۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔