”میرے بیٹوں کی یہ چیز بالکل بلاول جیسی ہے “عمران خان نے مسکراتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ شیخ رشید بھی شرما جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے آج تک بلاول بھٹو زرداری کی اردو کو خوب ہدف تنقید بنا یا ہے لیکن اب خود تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بیٹوں کو اردو بولنا نہیں آتی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”محاذ“میں میزبان وجاہت مسعود نے عمران خان سے بچوں کابارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ٹھیک ہیں ،بڑے ہو رہے ہیں ۔میزبان نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ کے بچوں کو اردو بولنا آتی ہے ؟تو عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بد قسمتی سے انہیں اردو بولنا نہیں آتی ،میرے بچے ویسے ہی اردو بولتے ہیں جیسے بلاول بھٹو بولتے ہیں ۔
مزید خبریں :سرگودھا میں 7لڑکوں سے شادی کر کے پیسے لوٹنے والی لڑکی گرفتار