KFC کا وہ ریسٹورنٹ جو گاہکوں کو ’انسانی فضلہ‘ کھلاتے پکڑاگیا

KFC کا وہ ریسٹورنٹ جو گاہکوں کو ’انسانی فضلہ‘ کھلاتے پکڑاگیا
KFC کا وہ ریسٹورنٹ جو گاہکوں کو ’انسانی فضلہ‘ کھلاتے پکڑاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ”اونچی دکان، پھیکا پکوان“ کا مقولہ تو آپ نے ضرور سن رکھا ہوگا، لیکن عالمی شہرت یافتہ فوڈ چین KFC کے افسوسناک ’کارنامے‘ کے بعد اسے تبدیل کر کے ”اونچی دکان، غلیظ پکوان“کرنا پڑے گا۔ KFC کی شاخیں دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہیں، مگر اس کے کھانوں کے متعلق پہلے بھی ناگوار انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اس بار برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ون کے پروگرام ”رپ آف بریٹن(Rip Off Britain)“ کی ٹیم نے اس ریسٹورنٹ کے کھانوں کے بارے میں ایسا انکشاف کیا ہے کہ سن کر ہی طبیعت ابتر ہو جائے۔

KFC کے شرمناک اشتہار نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپاکردیا
اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق برمنگھم کے مارٹینو پلیس علاقے میں واقع KFCکی شاخ کے کھانوں کا معیار جانچنے کےلئے کچھ نمونے لے کر تجزیہ کیا گیا تو ان میں فیسل کولی فارم بیکٹیریا کی کثرت پائی گئی۔ یہ انسانی فضلے میں پائے جانے والے بیکٹیریا ہیں، اور ماہرین حیران ہیں کہ کھانے میں ان کی بڑی مقدار کیسے پہنچی۔
نمونوں کاتجزیہ کرنے والی لیڈز بیکٹ یونیورسٹی کی سائنسدان ڈاکٹر مارگریٹا گومزنے تصدیق کی کہ جن نمونوں کا تجزیہ کیا گیا ان میں فضلے میں پائے جانے والے بیکٹیریا کا لیول ہائی تھا۔
KFCنے ان انکشافات کی تردید نہیں کی اور نہ ہی اسے اپنے خلاف کوئی سازش قرار دیا ہے۔ KFCکی طرف سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ انہیں اس انکشاف پر سخت مایوسی ہوئی ہے اور فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -