مسافر جہاز کے ٹیک آف سے پہلے دو ائیرہوسٹسز میں بحث اور پھر لڑتے لڑتے ایسا کام کردیا کہ مسافروں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے یہاں تک کہ۔۔۔

مسافر جہاز کے ٹیک آف سے پہلے دو ائیرہوسٹسز میں بحث اور پھر لڑتے لڑتے ایسا کام ...
مسافر جہاز کے ٹیک آف سے پہلے دو ائیرہوسٹسز میں بحث اور پھر لڑتے لڑتے ایسا کام کردیا کہ مسافروں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے یہاں تک کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) تکنیکی خرابی یا کسی مسافر کے غیر مناسب رویے کی وجہ سے پرواز لیٹ ہونے کی خبریں تو سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پہلی بار یہ حیرت انگیز خبر بھی سامنے آگئی ہے کہ دو ائرہوسٹسوں کے درمیان ایسی شدید لڑائی ہو گئی کہ نہ صرف پرواز لیٹ ہو گئی بلکہ دونوں کو جہاز سے نکالنے کے بعد ہی طیارے کے لئے ٹیک آف کرنا ممکن ہو پایا۔
یہ دلچسپ و عجیب واقعہ لندن کے گیٹ وک ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں پرواز EZY835 بیلفاسٹ ائیرپورٹ کی روانگی کی تیاری کررہی تھی کہ دو ائرہوسٹسوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق جھگڑا اتنی شدت اختیار کرگیا کہ کپتان کو ٹیک آف کا فیصلہ ملتوی کرنا پڑا اور طیارے کو واپس سٹینڈ کی جانب موڑلیا گیا۔

طیارے میں موجودریٹائرڈ ٹینس کھلاڑی اور ٹی وی میزبان ڈین لاب نے اس واقعے کے متعلق سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ٹویٹس کے ذریعے دلچسپ انکشافات کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ائیرہوسٹسوں کے درمیان جھگڑاشروع ہوگیا ہے اور معاملہ کسی طرح سلجھتا نظر نہیں آتا۔ کچھ دیر بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں بتایا کہ لڑائی ختم نہیں ہوسکی لہٰذا اب طیارے کو سٹینڈ کی جانب واپس لیجایا جارہا ہے تاکہ ان دونوں کو اتاردیا جائے۔

برطانیہ کی اعلیٰ فوجی خاتون اہلکار نے ہزاروں فوجیوں کو اپنی برہنہ تصویر بھیج دی کیونکہ۔۔۔
کچھ دیگر مسافروں نے انکشاف کیا کہ لڑائی کا آغاز پانی کی بوتلوں کے ریپر اتارنے پر ہوا، لیکن اس مضحکہ خیز وجہ سے شروع ہونے والی لڑائی اس قدر بڑھی کہ لڑاکو ائیرہوسٹسوں کو جہاز سے اتارنا پڑگیا۔ دونوں کو جہاز سے نکالنے کے بعد دو نئے ارکان کا انتظار کیا گیا اور جب وہ طیارے میں پہنچ گئیں تو پرواز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوسکی۔
ایزی جیٹ ائیرلائن کی ترجمان نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ تاخیر کی وجہ عملے کے دو ارکان میں ہونے والی لڑائی تھی۔ ائیرلائن کی جانب سے اس افسوسناک واقعے پر مسافروں سے معذرت بھی کی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -