”ازدواجی فرائض کی ادائیگی میں کامیابی کیلئے یہ ایک کام فوری چھوڑ دیں “ دنیا کی معروف ترین ڈاکٹر نے مردوں کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

”ازدواجی فرائض کی ادائیگی میں کامیابی کیلئے یہ ایک کام فوری چھوڑ دیں “ دنیا ...
”ازدواجی فرائض کی ادائیگی میں کامیابی کیلئے یہ ایک کام فوری چھوڑ دیں “ دنیا کی معروف ترین ڈاکٹر نے مردوں کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) ازدواجی تعلق کی صورتحال کسی بھی جوڑے کی خوشیوں کا تعین کرتی ہے اور لوگ اپنے ازدواجی تعلق کو خوشگوار بنانے کے لیے مہنگے علاج اور ادویات استعمال کرتے ہیں تاکہ بہتر زندگی گزار سکیں۔ تاہم اب سڈنی کی ایک ماہر جنسیات نے چند ایسے آسان ٹوٹکے بتا دیئے ہیں جن کے ذریعے ازدواجی تعلق کو آسانی سے خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نکی گولڈسٹین کا کہنا ہے کہ ”جو لوگ اپنے شریک حیات کے ساتھ اپنے جنسی تعلق کو خوشگوار اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں فوری طور پر فحش فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں، کیونکہ فحش فلمیں مردوخواتین کو جنسی اعتبار سے بے حس کر دیتی ہیں اور نتیجتاً وہ ایک دوسرے سے لاپروا ہو جاتے ہیں۔ اس سے ان کی جنسی صلاحیت بھی شدید متاثر ہوتی ہے اور انجام کار ان کی ازدواجی زندگی برے انجام سے دوچار ہوتی ہے۔“

’میں 20 سال تک ہر وقت فحش فلمیں دیکھنے کی لت میں مبتلا رہا لیکن پھر اچانک۔۔۔‘ معروف مصنف نے ایسے راز سے پردہ اٹھادیا کہ پوری دنیا میں ہلچل مچادی، وہ بات جو مَردوں کو ضرور معلوم ہونی چاہیے
ڈاکٹر نکی گولڈسٹین کا مزید کہنا تھا کہ ”میاں بیوی کو چاہیے کہ اپنے باہمی تعلق کو زیادہ سے زیادہ رومانوی بنائیں۔ ایک دوسرے کو زیادہ سے زیادہ چھونا اور بوس و کنار بہتر ازدواجی تعلق کے لیے ناگزیر ہے۔ اس سے میاں بیوی کے خلوت کے لمحات میں دلچسپی بڑھتی ہے اور وہ ایک دوسرے کے زیادہ قریب آتے ہیں۔ اس کے علاوہ جب آپ ایک دوسرے سے دور ہوں تو موبائل فون پر پیغامات کے ذریعے اپنے تعلق کو رومانوی بنائیں۔عموماً ازدواجی تعلق کا ناخوشگوار ہونا جنسی صحت کی خرابی کی علامت نہیں ہوتا بلکہ یہ جذباتی مسئلہ ہوتا ہے۔ دور رہتے ہوئے ایک دوسرے کو رومانوی پیغامات بھیجنا اس مسئلے کا بہترین حل ہیں۔“ مردوں کو نصیحت کرتے ہوئے ڈاکٹر نکی کا کہنا تھاکہ ”مردوں کو چاہیے کہ جنسی اعتبار سے دوسروں کے ساتھ اپنا موازنہ کبھی مت کریں۔ اس سے ان میں اعتماد کی کمی واقع ہو گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -