مرد اکثر اپنا ہاتھ اپنی شرم گاہ پر کیوں رکھتے ہیں؟ سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا، بظاہر غلیظ نظر آنے والی حرکت کے پیچھے چھپی اصل وجہ بتادی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے مشاہدہ کیا ہو گا کہ اکثر مردوں کو عادت ہوتی ہے کہ وہ اکثر اپنا ہاتھ اپنی شرم پر رکھے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان مردوں کی یہ حرکت محض عادت نہیں بلکہ اس کی کئی سائنسی اور نفسیاتی وجوہات بھی ہیں جو اب سائنسدانوں نے بتا دی ہیں۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ” خصیوں کا درجہ حرارت باقی جسم کی نسبت کم ہوتا ہے اور مرد اپنے اس مخصوص حصے کو گرم رکھنے کے لیے ہاتھ سے حدت فراہم کرتے ہیں جو بیشتر کی عادت بن جاتا ہے۔ اس کی دوسری وجہ یہ ہے کہ ماضی میں جب انسان شکار کیا کرتا تھا تو اسے ہروقت کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنا پڑتا تھا، اور چونکہ مرد کا یہ مخصوص حصہ بہت نازک ہوتا ہے اس لیے مرداس کی حفاظت کے لیے اس پر ہاتھ رکھتے تھے۔ ان دنوں اگرچہ ایسا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا مگر مرد میں دیگر ارتقائی عادات کے ساتھ ساتھ یہ عادت آج بھی پائی جاتی ہے۔“
مزید جانئے: خبردار! اگر انٹرنیٹ پر کوئی لڑکی آپ سے ان میں سے کوئی بات کہے تو سمجھ لیجئے آپ کو پھنسایا جارہا ہے، مفید معلومات جو آپ کو بڑے نقصان سےبچاسکتی ہیں
سائنسدان وینیسا وین ایڈوارڈز کا کہنا ہے کہ ”مرد اب اپنے شرارتی دوستوں کی طرف سے اس مخصوص حصے پر ٹھوکر لگائے جانے سے بچنے کے لیے بھی ہاتھ رکھتے ہیں۔“ سائنسدانوں نے اس کی تیسری وجہ یہ بیان کی ہے کہ ”ایسا کرنے سے مرد پرسکون رہتے ہیں۔ جب مرد اپنے اس مخصوص حصے کو سہلاتے ہیں تو اس سے ان کے جسم میں ہارمون آکسی ٹوسن کا اخراج ہوتا ہے جس سے انہیں سکون ملتا ہے۔ “