اگر آپ بھی بھوتوں اوربدروحوں پر یقین رکھتے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ بھی بھوتوں اوربدروحوں پر یقین رکھتے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ...
اگر آپ بھی بھوتوں اوربدروحوں پر یقین رکھتے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)لگ بھگ ہر معاشرے میں لوگوں کی بڑی تعداد بھوت پریت، بدروحوں اور انسانی زندگی پر ان کے برے اثرات پر یقین رکھتی ہے، مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نظریات انسان کی ذہنی صحت کیلئے اچھے نہیں۔ امریکہ میں 3290 نوجوانوں پر ”نیشنل سٹڈی ان یوتھ اینڈ ریلیجن“ کے نام سے ایک تحقیق کی گئی جس میں معلوم ہوا کہ بدروحوں پر یقین رکھنے والے نوجوانوں میں ذہنی مسائل نسبتاً زیادہ پائے جاتے ہیں، تاہم کمزور ذہنی صحت کا یہ مطلب نہیں کہ لوگ بدروحوں پر بھی زیادہ یقین رکھتے ہیں۔

’’جن ‘‘نے میرا ریپ کیا اور حاملہ کر دیا ، نہیں نہیں مجھے سابق استاد نے زیادتی کا نشانہ بنایا : بھارت میں نوجوان لڑکی نے پولیس کو چکرا کے رکھ دیا
سائنسی جریدے ’جرنل فار دی سائنٹیفک سٹڈی آف ریلیجن‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرڈو یونیورسٹی کے سائنسدان فان ہاﺅ نائی نے بتایا کہ ”بدروحوں پر یقین رکھنے کے ذہنی صحت پر اثرات کا مطالعہ اس سے قبل بہت کم کیا گیا ہے۔ بچپن میں ہمیں بتایاجاتا ہے کہ بھوت اور چڑیلیں ہمارے اردگرد موجود ہوتی ہیں اور ہمیں نقصان پہنچاسکتی ہیں اور ہم میں سے اکثر بڑے ہونے پر بھی ان سے خوفزدہ رہتے ہیں۔ جہاں ایک جانب مذہب پر یقین رکھنے اور مذہبی تعلیمات پر عمل کرنے کے مثبت نتائج دیکھے جاسکتے ہیں وہیں بھوت پریت اور بدروحوں پر یقین رکھنے والوں کو مختلف نوعیت کے ذہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ خصوصاً وہ لوگ جو تنہا ہوتے ہیں یا جو سمجھتے ہیں کہ معاشرہ انہیں قبول نہیں کرتا، یا نظر انداز کرتا ہے، وہ بھوت پریت اور بدروحوں کے نظریات سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔“ یہ تحقیق ’ڈیمنک انفلوئنس : دی نیگیٹو مینٹل ہیلتھ افیکٹس آف بیلیف ان ڈیمنز“ کے نام سے شائع کی گئی ہے، اور ڈینیئل اولسن اس کے شریک مصنف ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -