زندگی میں وہ ایسا وقت جب مردوں کو بھاری بھرکم خواتین بے حد پسند آتی ،سائنسدانوں نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جب مردوخواتین مشکل حالات سے گزرتے ہیں یا کسی خطرے سے دوچار ہوتے ہیں تو ان کی جنس مخالف کے متعلق پسند و ناپسند بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔عام حالات میں مرد عموماً متناسب جسم کی مالک خواتین کو پسند کرتے ہیں لیکن امریکہ کی اوکلینڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی ایک نئی تحقیق میں بتایاہے کہ مرد جب خطرے میں ہوں تو فربہ اور بھاری بھرکم خواتین کو پسند کرنے لگتے ہیں جبکہ خطرے سے دوچار خواتین مردانہ وجاہت کی بجائے کڑیل اور مضبوط مردوں کو پسند کرتی ہیں۔ ماہرین نے اپنی تحقیق میں کچھ مردوں کو خواتین اور خواتین کو مردوں کی تصاویر دکھا کر انہیں اپنی پسند بتانے کو کہا۔ پھر ماہرین نے ان مردوخواتین کو ہاتھ میں ایک سانپ پکڑایا اور پھر وہی تصاویر دکھا کر اپنی پسند بتانے کو کہا۔ پہلی بار مردوں نے سمارٹ اور خوبصورت خواتین کو جبکہ خواتین نے وجیح مردوں کو پسند کیا لیکن دوسری بار زیادہ تر مردوں نے بھاری بھرکم خواتین، جبکہ خواتین نے کڑیل مردوں کو منتخب کیا۔ تحقیقاتی ٹیم کی رکن ڈاکٹر لیزا ویلنگ کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اس تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ جب مردوخواتین کی بقاءکو خطرہ لاحق ہوتا ہے تو ان کی پسند کیسی ہوتی ہے۔“انہوں نے کہا کہ ”25فیصد مردوں نے خطرے کے دوران بھاری بھرکم خواتین کو اس لیے پسند کیا کہ اس وقت ان کے ذہن میں اپنی بقاءکا مسئلہ چل رہا تھا اور وہ سوچ رہے تھے کہ زیادہ چربی انہیں سانپ سے ڈسے جانے کی صورت میں بچا سکتی ہے۔ “ ماہرین کا کہنا تھا کہ ”خطرے میں مرد اس لیے بھی فربہ خواتین کی طرف مائل ہوئے کیونکہ بھاری بھرکم خواتین میں توانائی زیادہ ہوتی ہے اور ان کے خطرے سے بچ جانے کے امکان زیادہ ہوتا ہے۔ یہ تحقیقاتی رپورٹ جریدے ”ایوولوشنری سائیکالوجیکل سائنس“ (Evolutionary Psychological Science) میں شائع ہوئی۔رپورٹ کے مطابق چین جو سلک روٹ بنانے جا رہا ہے اگر وہ اسی منصوبہ بندی کے تحت بن گیا تو اس کی زیادہ تر تجارت گلف عدن اور بحیرہ احمر کے راستے ہی ہو گی۔ اس صورت حوالے سے بھی جبوتی میں یہ فوجی اڈہ چین کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے۔