ہنی مون پر ترکی لے جانے کا وعدہ پورانہ کرنے پر سعودی دلہن طلاق لینے عدالت پہنچ گئی
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی جیسے مقدس رشتے کے آغاز پر ہی بعض اوقات انسان بڑے بول بولتاہے یا وعدے کرتاہے لیکن یہ نبھانہ پانے کی وجہ سے رشتہ ہی داﺅ پر لگ جاتاہے ، ایسا ہی کچھ سعودی بزرگ کیساتھ ہوا جس نے 20سالہ دلہنیا کو ہنی مون پر ترکی لے جانے کا وعدہ کیا لیکن اونٹوں کے باڑے تک محدود رکھا جس پر خاتون نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیااور موقف اپنایاکہ مرد نے اپناوعدہ پورانہیں کیا ۔
عرب اخبار ’سدا‘کے مطابق خاتون نے عدالت کو بتایاکہ سترسالہ شوہر نے شادی سے پہلے اس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہنی مون پر اسے ترکی لے جائے گا لیکن اس نے جھوٹ بولا، ترکی جانے کی بجائے وہ اونٹوں کے فارم میں چلاگیا اور تقریباً45دن وہیں قیام کیا، اب میں آزادی چاہتی ہوں تاکہ وہ جب تک چاہے ، اپنے اونٹوں کیساتھ رہ سکے ۔
رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کا گھرچھوڑدیا ہے اور عدالت کی طرف سے فیصلہ آنے تک اپنے میکے میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔