وہ آدمی جسے لوگ پیسے دے کر خودد کو’غائب‘ کرواتے ہیں، مگر کیوں اور کیسے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

وہ آدمی جسے لوگ پیسے دے کر خودد کو’غائب‘ کرواتے ہیں، مگر کیوں اور کیسے؟ جان ...
وہ آدمی جسے لوگ پیسے دے کر خودد کو’غائب‘ کرواتے ہیں، مگر کیوں اور کیسے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) زندگی کی مشکلات سے تنگ آ کر بعض اوقات انسان کا جی چاہتا ہے کہ وہ کسی طرح غائب ہو جائے اور پھر سے نئی زندگی کا آغازشروع کردے۔ اگرچہ حقیقی دنیا میں یہ ممکن نظر نہیں آتا لیکن فرینک ایم اہیرن نامی شخص لوگوں کو واقعی غائب کر کے نئی زندگی شروع کروانے کا کام کر رہے ہیں۔
اخبار ’ڈیلی سٹار‘ سے بات کرتے ہوئے فرینک نے بتایا کہ وہ اب تک بے شمار لوگوں کو غائب کر چکے ہیں، اور یہ لوگ انہیں بھاری فیس ادا کر کے غائب ہونے کےلئے ان کی خدمات حاصل کرتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ عام طور پر اپنی زندگی سے مایوس، ناکامی کے شکار، قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے اور جرائم پیشہ گروہوں کے ستائے ہوئے لوگ غائب ہونے کےلئے بیتاب ہوتے ہیں اور یہی لوگ ان کے گاہک بنتے ہیں۔
فرینک نے بتایا کہ وہ کسی کو بھی غائب کر سکتے ہیں اور اس کی نئی زندگی ایسے انداز میں شروع کروا سکتے ہیں کہ کوئی اس کا سراغ تک نہ لگا سکے۔ وہ کہتے ہیں کہ غائب ہونے والے شخص کو سب سے پہلے یہ یقینی بنانا ہو گا کہ وہ اپنی نئی زندگی میں زندہ رہنے کےلئے پیسے کس طرح کمائے گا۔وہ عموماً اپنے کلائنٹس کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ماضی میں اپنے کاروبار یا کام کو بالکل بھول جائیں اور کوئی نیا کام شروع کریں ۔ جب وہ کسی شخص کو غائب کرنے کے پراجیکٹ پر کام شروع کرتے ہیں تو اس کےلئے کسی نئے شہر یا ملک میں مناسب جگہ تلاش کرتے ہیں وہاں کے ماحول ، ضروریات اور قوانین کی معلومات فراہم کرتے ہیں ، نئی جگہ پر کوئی مناسب کام ڈھونڈنے کےلئے بھی مشورہ دیتے ہیں۔ جب وہ اپنے کلائنٹ کو اس کی موجودہ زندگی سے مکمل طور پر غائب کر کے نئی جگہ اور نئی زندگی میں پہنچا دیتے ہیں تو اس کے تمام سابقہ ریکارڈ کو بھی غائب کرنے کا کام کرتے ہیں ۔ وہ خصوصاً انٹرنیٹ ، موبائل فون اور دیگر ذرائع کے ذریعے کی جانے والی تمام کمیونیکیشن کا ریکارڈ ختم کر دیتے ہیں تاکہ اگر کوئی ان کے کلائنٹ کا تعاقب کرنا چاہے بھی تو اسے کوئی سراغ نہ مل سکے۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے بے شمار کلائینٹ اپنی پچھلی زندگی کا باب بند کر کے اب ایک نئی شناخت کے ساتھ نئی جگہ پر زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کا ماضی حرف غلط کی طرح مٹ چکا ہے، اور نئی زندگی میں یہ ایک اور انسان کے طور پر جی رہے ہیں۔
فرینک اس موضوع پر ایک کتاب بھی تحریر کر چکے ہیں جس میں لوگوں کو کامیابی سے غائب ہونے کے مشورے دیے گئے ہیں۔ ان کی یہ کتاب بہت مقبول ہے اور لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہو چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -