وہ آدمی جو جادوکرکے بیلٹ باکس میں موجود ووٹ تبدیل کردیتا ہے، پاکستانی سیاسی جماعتوں کیلئے سب سے پریشان کن خبر آگئی

وہ آدمی جو جادوکرکے بیلٹ باکس میں موجود ووٹ تبدیل کردیتا ہے، پاکستانی سیاسی ...
وہ آدمی جو جادوکرکے بیلٹ باکس میں موجود ووٹ تبدیل کردیتا ہے، پاکستانی سیاسی جماعتوں کیلئے سب سے پریشان کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورٹ موریسبے(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ایک لطیفہ مشہور ہے کہ آپ ووٹ ڈالتے کسی جماعت کو ہیں اور نکلتا کسی اور جماعت کے ڈبے سے ہے۔ اب تک تو یہ بات ایک لطیفے کی حد تک تھی لیکن اب پاکستانی سیاسی جماعتوں کے لیے پریشان کن خبر آ گئی ہے کہ جادو کے ذریعے ڈبے کے اندر ہی ووٹ تبدیل بھی کیے جا سکتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن انکشاف پاپوانیوگنی میں سامنے آیا ہے جہاں جادو کے ذریعے ڈبے کے اندر ووٹ تبدیل کرنے کے الزامات کے بعد عدالت نے وہاں ہونے والے عام انتخابات میں کئی حلقوں کے نتائج مو¿خر کر دیئے ہیں۔

غوطہ خوروں کو سمندر میں ڈوبی کشتی مل گئی، اس کے اندر داخل ہوئے تو کئی ٹن وزنی سونے سے بھری ہوئی تھی، یہ سونا کس کا اور کتنے سال پرانا ہے؟ جواب جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
رپورٹ کے مطابق پاپوانیوگنی کے مشرقی صوبے سیپیک میں کئی امیدواروں نے الزام لگایا کہ جادو کے ذریعے ان کو ملنے والے ووٹ ڈبوں کے اندر ہی تبدیل کرکے ایک جماعت کے امیدوار کے حق میں بنا دیئے گئے ہیں جس پر عدالت نے نتائج روک کر دوبارہ گنتی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔الزام عائد کرنے والے امیدواروں کا کہنا ہے کہ ایک آدمی ہے جو جادو کے ذریعے ووٹ تبدیل کر سکتا ہے اور جیتنے والی جماعت نے اسی کے ذریعے دھاندلی کی ہے۔ دوبارہ گنتی سے قبل پادریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ووٹوں کے ڈبوں پر پڑھ کر پھونکیں تاکہ جادو کا اثر ختم ہو سکے اور وہ دوبارہ اپنی اصل حالت میں آئیں اور ان کی گنتی کی جا سکے۔پاپوانیوگنی میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی انتخابات میں جادو کے ذریعے ووٹ تبدیل کرنے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -