وہ 2 آدمی جن کی لاشیں کئی ماہ سے سرد خانے میں پڑی ہیں، کوئی بھی گورکن دفنانے کیلئے تیار نہیں کیونکہ۔۔۔
لندن (نیوز ڈیسک) معصوم بچوں کا سفاک قاتل ایان بریڈی 52 سال تک جیل میں قید رہنے کے بعد دو ماہ قبل کینسر کے باعث ہلاک ہوگیا۔ گورکنوں نے اس درندہ صفت شخص کی لاش کو ہاتھ لگانے سے انکار کردیا جس کے بعد یہ ایک مردہ خانے میں لاوارث پڑی ہے۔ اس کے قریب ہی ایک اور لاش بھی لاوارث پڑی ہے جسے کوئی بھی چھونے کو تیار نہیں ہے۔ یہ لاش مانچسٹر شہر میں بم حملہ کرنے والے سلمان عابدی کی ہے ۔ گورکنوں نے اسے بھی انسانیت کا قاتل سفاک درندہ قرار دے کر اس کی لاش کو ہاتھ لگانے سے انکار کردیا ہے۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جس مردہ خانے میں ان دونوں افراد کی لاشیں پڑی ہیں گورکن اسے ”درندوں کا مردہ خانہ“ کہہ کر اس کے اندر جانے سے بھی انکاری ہیں۔ حکام نے مانچسٹر شہر سے باہر واقع اس مردہ خانے کے بارے میں میڈیا کو معلومات فراہم نہیں کی ہیں کیونکہ خدشہ ہے کہ مشتعل لوگ وہاں حملہ کرسکتے ہیں۔
’اپنی بیوی بیچ دو اگر۔۔۔‘ بھارتی سیاستدان نے اعلان کردیا، عوام کو ایسا کام کرنے کا ’حکم‘ دے دیا کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
ایک جانب گورکن ان دونوں افراد کی لاشوں کو ہاتھ لگانے کو تیار نہیں ہے تو دوسری جانب کوئی بھی قبرستان انہیں تدفین کیلئے جگہ دینے کو تیار نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک یہ لاشیں مردہ خانے میں ہی پڑی رہیں گی۔
یاد رہے کہ ایان بریڈی نامی بے رحم شخص نے پانچ ننھے بچوں کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کیا تھا۔ اسی طرح سلمان عابدی نے مانچسٹر میں بم دھماکہ کرکے 22افراد کو ہلاک کیا تھا۔ برطانیہ میں موجود اس کے رشتہ داروں نے بھی اس کی لاش لینے سے انکار کردیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر حکام اس بات پر غور کررہے ہیں کہ اس کی لاش کو لیبیا میں مقیم اس کے والدین کے پاس بھیج دیا جائے۔