دنیا کی آسان ترین نوکری اور 4.5لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ بھی!
لندن (نیوز ڈیسک) اگر صرف اپنے ناخنوں پر نیل پالش لگانے کے بدلے سالانہ 35 ہزار برطانوی پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے چار لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ) کی ملازمت مل رہی ہو تو کون اس موقعے سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہے گا۔ Nailbox نامی کمپنی کی ایک ایسی ہی پیشکش کا اشتہار سامنے آتے ہی آسان نوکری کے متلاشی دیوانے ہو گئے ہیں اور کمپنی کو اب تک 65 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
مزیدپڑھیں:جرمنی نے انوکھی پابندی لگادی،شرمناک عادات میں مبتلا نوجوان گڑگڑانے لگے
Nailbox کمپنی نیل پالش ڈلیوری کا کام کرتی ہے اور اسے نیل پالش ٹیسٹ کرنے کے لئے ایک مستقل ملازم کی ضرورت ہے۔ کمپنی نے اپنے اشتہار میں کہا ہے کہ اگر آپ اپنے موجودہ کام سے بیزار ہیں، اپنے ناخنوں کو نیل پالش سے سجانا پسند کرتے ہیں اور مفت ملنے والے تحائف پسند کرتے ہیں تو 35 ہزار پاﺅنڈ کی ملازمت آپکی منتظر ہے۔ ملازمت کی درخواست میں 100 یا اس سے کم الفاظ میں یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ آپ اس ملازمت کے لئے بہترین انتخاب کیوں ہیں۔ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نکولس وٹمور نے امیدواروں کے جوش و خروش کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انہیں معلوم تھا کی یہ پیشکش کافی مقبول ہو گی کیونکہ اس میں اچھی تنخواہ کے ساتھ مفت نیل پالش اور ڈھیروں دیگر تحائف کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس قدر زیادہ درخواستیں آئیں گی۔
منتخب امیدوار کو ہر ماہ 50 عدد نیل پالشز اور دیگر میک اپ کا سامان اس کے گھر پر پہنچایا جائے گا جسے استعمال کر کے اس کی رپورٹ تیار کرنا ہو گی۔ ملازمت قبول کرنے والے کے لئے ضروری ہو گا کہ وہ نیل پالش کی ٹیسٹنگ کے دوراں کوئی گھریلو کام اور خصوصاً برتن یا کپڑے دھونے اور باغبانی جیسے کام نہ کرے تا کہ نیل پالش کو ان کاموں سے کوئی نقصان نہ پہنچے۔
اس ملازمت کے حصول کے لئے کمپنی کو یونان، برازیل، امریکا اور افریقی اور ایشیائی ممالک سے بھی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ امیدواروں کا برطانیہ میں مقیم ہونا ضروری ہے۔