دہشتگردوں کی برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ کی ایسی چیزوں پر’ قبضہ ‘کرنے کی کوشش کی سیکیورٹی ادارو ں کے ہوش اڑ گئے ، دوڑیں لگ گئیں

دہشتگردوں کی برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ کی ایسی چیزوں پر’ قبضہ ‘کرنے کی کوشش ...
دہشتگردوں کی برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ کی ایسی چیزوں پر’ قبضہ ‘کرنے کی کوشش کی سیکیورٹی ادارو ں کے ہوش اڑ گئے ، دوڑیں لگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ پر دہشتگردی کے پے در پے حملے تو پہلے ہی ہو رہے تھے لیکن اب ایک سائبر حملے کی صورت میں دہشتگرد برطانوی پارلیمنٹ تک بھی پہنچ گئے ہیں ۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ پر ہونے والے سائبر اٹیک میں ہیکروں نے ارکان پارلیمان کے متعدد ای میل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اس سائبر حملے کے بارے میں سب سے پہلے لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن کرس رینارڈ نے انکشاف کیا جنہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ’’ ویسٹ منسٹر پر سائبر اٹیک ہوا ہے۔ پارلیمانی ای میلز کے تبادلے میں مسئلہ پیش آسکتا ہے۔ ضروری پیغامات ٹیکسٹ میسج کے ذریعے بھیجیں۔ ‘‘
برطانوی دارالعوام کی ترجمان نے بھی سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پارلیمانی اکاؤنٹس تک غیر قانونی رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ حملے کے بعد احتیاط کے طور پر پارلیمنٹ کے ای میل اکاؤنٹس تک ریموٹ رسائی بند کر دی گئی ہے، تاہم اس اقدام کے نتیجے میں ویسٹ منسٹر سے باہر موجود اراکینِ پارلیمنٹ کو اپنے ای میل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -