سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے رشتہ داروں کی مشکل حکومت نے حل کر دی

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے رشتہ داروں کی مشکل حکومت نے حل کر دی
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے رشتہ داروں کی مشکل حکومت نے حل کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت داخلہ نے فیملی وزٹ ویزا کی خواہش رکھنے والے غیر ملکیوں کے لئے آن لائن طریقہ کار وضع کردیا ہے جس کے باعث غیر ملکی اپنی شریک حیات اور بچوں کے لئے قلیل وقت میں باآسانی ویزا حاصل کرسکیں گے۔
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے درخواست گزار وزارت کے ویب پورٹل پر اپنا ابشیر اکاﺅنٹ ایکٹیویٹ کرے گا۔ اس کے بعد ریکروٹمنٹ اور پھر ویزا ریکویسٹ کے آئی کون کا انتخاب کیا جائے گا۔ ریکویسٹ بھیجنے کے بعد فارم پرنٹ کیا جائے گا اور اس پر کفیل کے دستخط اور کسی بھی چیمبر آف کامرس یا دیگر مجاز ایجنسی کی منظوری 30 دن کے دوران حاصل کی جائے گی۔ وزارت کی طرف سے منظوری کی اطلاع دینے کے لئے درخواست گزار کو ٹیکسٹ میسیج بھیجا جائے گا۔درخواست گزاروں کے پاس اگلے 90 دن کے لئے کار آمد اقامہ ہونا ضروری ہے جبکہ مملکت میں لائے جانے والے بچوں کی عمر 18 سال سے کم ہونا ضروری ہے۔

سعودی عرب نے طبل جنگ بجا دیا،فوج سرحد پر جمع

مزید :

ڈیلی بائیٹس -