یہ خواتین دراصل دنیا کی خطرناک ترین اسلامی پولیس کی اہلکار ہیں، کس ملک سے تعلق ہے اور غیر اخلاقی کام کرنے والے لڑکے لڑکیوں کو کس طرح پکڑتی ہیں؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

یہ خواتین دراصل دنیا کی خطرناک ترین اسلامی پولیس کی اہلکار ہیں، کس ملک سے ...
یہ خواتین دراصل دنیا کی خطرناک ترین اسلامی پولیس کی اہلکار ہیں، کس ملک سے تعلق ہے اور غیر اخلاقی کام کرنے والے لڑکے لڑکیوں کو کس طرح پکڑتی ہیں؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیائی پولیس کی ہنستی مسکراتی زنانہ پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر ہرگز کسی خوش فہمی کے شکار نہ ہوں، دراصل یہ وہ پولیس والیاں ہیں کہ جن کا ذکر سنتے ہی غیر اخلاقی حرکات میں ملوث لوگ کانپ جاتے ہیں۔ نامحرم مردوں کے ساتھ وقت گزارنے والی خاتون کو کوڑے مارنے کا فرض بھی انہیں کے ذمہ ہے، جسے یہ بڑی خوشی سے ادا کرتی ہیں۔
ان کا تعلق انڈونیشیا کے صوبے آچے کی پولیس سے ہے، جہاں ناجائز تعلقات، ہم جنس پرستی اور شراب فروشی جیسے جرائم کے مرتکب ہونے والوں کو سرعام کوڑے مارے جاتے ہیں۔ جرائم کے مرتکب ہونے والوں کو پکڑنے کے لئے ولایت الحسبہ نامی خصوصی پولیس کا محکمہ قائم کیا گیا ہے۔ حال ہی میں سامنے آنے والی ایک تصاویر میں اس محکمے سے تعلق رکھنے والی خواتین پولیس اہلکار مسکراتی نظر آرہی ہیں۔ شاید یہ تصویر اس وقت بنائی گئی جب وہ فیصلہ کررہی تھیں کہ نامحرم شخص کے ساتھ وقت گزارنے والی ایک خاتون کو کتنے کوڑے مارے جائیں۔

دبئی میں ایک ایسی پولیس لانے کی تیاری کہ کوئی جرم کرنے کا سوچے گا بھی نہیں، یہ 30 فٹ دور سے ہی۔۔۔
صوبہ آچے کو 2001ءمیں خود مختاری ملنے کے بعد شرعی قوانین کا نفاذ کیا گیا۔ دارالحکومت جکارتہ کے ساتھ 2005ءمیں قانونی معاملات طے پاجانے کے بعد سے یہاں نافذ شرعی قوانین پر مزید سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ حالیہ واقعے میں گرفتار ہونے والی خاتون اور اس کے ساتھی مرد کو 25،25 کوڑے مارے گئے۔ جوا بازی کے الزام میں گرفتار ہونے والے ایک مرد اور اجنبیوں کے ساتھ وقت گزارنے والی ایک خاتون اور مرد کو بھی کوڑے مارے گئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -