پاکستانی شہری نے بیوی سے محبت کی نئی مثال قائم کر دی ،جہاز ابھی اڑا ہی تھا کہ اسے اہلیہ کی یاد ستانے لگی ،جہاز کو واپس لینڈ کروا کر واپس گھر پہنچ گیا

پاکستانی شہری نے بیوی سے محبت کی نئی مثال قائم کر دی ،جہاز ابھی اڑا ہی تھا کہ ...
پاکستانی شہری نے بیوی سے محبت کی نئی مثال قائم کر دی ،جہاز ابھی اڑا ہی تھا کہ اسے اہلیہ کی یاد ستانے لگی ،جہاز کو واپس لینڈ کروا کر واپس گھر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شیخوپورہ کے رہائشی نوجوان نے اپنی اہلیہ سے محبت کی نئی مثال قائم کر دی ہے ،اس نوجوان پاکستانی جہاز میں سوار ہوا اور جہاز نے ابھی پرواز بھری ہی تھی کہ اسے اپنی نئی نویلی دلہن کی بے پناہ یاد ستانے لگی اور اس نے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر دیسی ترکیب لڑا کر پائلٹ کو طیارہ واپس لینڈ کروانے پر مجبور کر دیا اور دوڑ کر اپنی بیوی کے پاس پہنچ گیا ۔بے شک میاں بیوی کے درمیان سے مضبوط رشتہ محبت کی بنیاد پر قائم ہوتاہے اور یہی محبت پوری زندگی ایک ساتھ گزارنے کی وجہ بنتی ہے ۔

مزیدپڑھیں:’ہر چیز پیسہ نہیں ‘یوسف بشیر قریشی نے امریکہ سے پاکستان واپس آنے کی وجہ بتا دی
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کا رہائشی عرفان کو جہاز میں سوار ہوتے ہی اپنی نئی نویلی دلہن کی یاد ستانے لگی ،عرفان اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے اور اچھے روزگار کی تلاش میں سعودی عرب جارہاتھا لیکن اندر سے اس کا دل اپنی بیوی کی یاد میں تڑپ رہاتھا اور وہ اتنی جلدی اسے چھوڑ کر اتنی دور نہیں جانا چاہتا تھا تو اس نے دیسی ترکیب لڑائی اور جہاز کے عملے کو کہا کہ اس کی بیوی انتقال کر گئی ہے ۔عرفان نے اپنی سیٹ پر کھڑا ہوگیا اور اس نے زور زور سے چلانا شروع کر دیا کہ اس کی بیوی انتقال کر گئی ہے اس لیے اس جہاز کو فوری طور پر واپس اتارو تاہم پائلٹ نے انسانیت کی خاطر جہاز کو واپس ایئرپورٹ پر لینڈ کروا دیا ۔تاہم تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ وہ شخص جھوٹ بول رہا تھا دراصل وہ اپنی بیوی کو چھوڑ کر نہیں جانا چاہتاتھا اس لیے اس نے یہ سب کیا ۔
ایئرپورٹ حکام نے اس لڑکے کے بارے میں تحقیقات کی اور اسے کلیئر قرار دیدیاہے ،حکام کا کہناہے کہ اس کی ابھی نئی نئی شادی ہوئی ہے اور وہ اپنی بیوی کو چھوڑ کر سعودی عرب نہیں جانا چاہتا تھا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -