نوجوان خاتون ڈاکٹر نے مریض کے جسم کے ایک ایسے حصے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی کہ ہنگامہ برپاہوگیا، نوکری سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گیا

نوجوان خاتون ڈاکٹر نے مریض کے جسم کے ایک ایسے حصے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر ...
نوجوان خاتون ڈاکٹر نے مریض کے جسم کے ایک ایسے حصے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی کہ ہنگامہ برپاہوگیا، نوکری سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹروں کا کام مسیحائی ہوتا ہے، جو لوگوں کو امراض سے نجات دلاتے ہیں، لیکن کچھ ڈاکٹر اپنے تکلیف میں مبتلا مریضوں کے ساتھ ایسی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیتے ہیں جنہیں دیکھنے والے بھی تکلیف میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ میکسیکو سٹی میں دو خواتین ڈاکٹروں نے بھی ایک ایسی انتہائی ناگوار گزرنے والی تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی کہ انٹرنیٹ صارفین شدید مشتعل ہو گئے اور ہسپتال انتظامیہ نے بھی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ان زیرتربیت ڈاکٹروں نے مریض کے کاٹے گئے پاﺅں کو ہاتھوں میں اٹھا کر مسکراتے ہوئے اس کے ساتھ تصویر بنائی اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی۔ ان میں سے ایک 24سالہ ڈاکٹر کا نام کیرولینا گارشیا ہے جس نے یہ کٹا ہوا پاﺅں اٹھا رکھا ہوتا ہے۔

’نسوانی حسن میں اضافے کی کوشش خواتین کو اس خطرناک ترین کینسر میں مبتلا کرسکتی ہے‘ سائنسدانوں نے اب تک کی سخت ترین وارننگ جاری کردی
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کے شہر مونٹیرے (Monterrey) میں پیش آیا۔کیرولینا نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی اس تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ”یہ میرا پہلا آپریشن ہے۔ اگر کسی کو اس تصویر سے پریشانی ہو تو معذرت۔“ میکسیکن سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر مکیل اریولا نے دونوں ڈاکٹروں کو معطل کر دیا ہے۔ مکیل اریولا کا کہنا تھا کہ ”کیرولینا اور اس کی ساتھی زیرتربیت ڈاکٹر نے انتہائی نامناسب تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس پر انہیں ادارے سے نکال دیا گیا ہے۔ 12ہزار زیرتربیت ڈاکٹر ہمارے ادارے کے ساتھ منسلک ہیں اور وہ ہمارا فخر ہیں۔ان دونوں کی کریہہ حرکت ان کے کام پر اثرانداز نہیں ہو گی۔“ واضح رہے کہ کیرولینا نے اس سے قبل بھی ایک مریض کے معدے کے ایک ٹکڑے کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -