سائنسدانوں کو فرعون کی دادی مل گئی

سائنسدانوں کو فرعون کی دادی مل گئی
سائنسدانوں کو فرعون کی دادی مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حیرتناک عجائب کی سرزمین مصر میں کیا کیا عجوبہ دریافت نہیں ہوا لیکن شاید ابھی کچھ کسر باقی تھی جو اب پوری ہوگئی ہے، سائنسدانوں نے دریائے نیل کے کنارے واقع مقبروں سے فرعون کی دادی بھی ڈھونڈ نکالی ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فرعون آمون ہوتب سوئم کے فنریری مندر میں کی جانے والی کھدائی کے دوران ایک انتہائی خوبصورت ملکہ کا مجسمہ دریافت ہوا ہے، جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فرعون طوطن خامن کی دادی ہے۔ یہ دریافت لکسر شہر کے مغربی کنارے پر ہوئی ہے، جہاں ماضی کا قدیم شہر تھیبز آباد تھا۔

فرعون کی زندگی کے بارے میں سائنسدانوں کے حیرت انگیز انکشافات
تحقیق کاروں کا خیال ہے کہ یہ مجسمہ ملکہ طائے کا ہے، جو آمون ہوتب سوئم کی اہلیہ اور نوعمر فرعون طوطن خامن کی دادی تھی۔ طوطن خامن کے والد کا نام اخناتون بتایا جاتا ہے، جو آمون ہوتب سوئم اور ملکہ طائے کا بیٹا تھا۔


مصر کے وزیر نوادرات ڈاکٹر خالد العنانی کا کہنا تھا کہ نیا دریافت ہونےو الا مجسمہ انتہائی خوبصورت، ممتاز اور منفرد ہے۔ اس کی شان و شوکت دیکھتے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ واقعی فرعون کی دادی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -