’ابھی اسی وقت جہاز سے باہر جاکر یہ کام کرنا ہے‘ دوران پرواز 38ہزار فٹ کی بلندی پر ایسا اعلان کہ ہنگامہ برپاہوگیا

’ابھی اسی وقت جہاز سے باہر جاکر یہ کام کرنا ہے‘ دوران پرواز 38ہزار فٹ کی ...
’ابھی اسی وقت جہاز سے باہر جاکر یہ کام کرنا ہے‘ دوران پرواز 38ہزار فٹ کی بلندی پر ایسا اعلان کہ ہنگامہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (نیوز ڈیسک) سگریٹ نوشی کے عادی شخص کو سگریٹ کی طلب کسی بھی وقت اور کہیں بھی ہوسکتی ہے، حتیٰ کہ 38ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتے جہاز میں بھی۔ لفتھینزا ائیرلائن کی میونخ سے وینکوئر جانے والی پرواز میں ایک ایسا ہی مسافر موجود تھا کہ جسے ہزاروں فٹ کی بلندی پر سگریٹ کی طلب محسوس ہوئی اور اس نے جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش شروع کردی تاکہ باہر جاکر چند کش لگاسکے۔
اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق پروازLH476 کے مسافروں کا کہنا ہے کہ یہ مسافر شروع سے ہی کچھ بے چین نظر آرہا تھا۔ جب جہاز ہزاروں فٹ بلندی پر محو پرواز تھا تو یہ اچانک پچھلے دروازے کی طرف گیا اور اسے زبردستی کھولنے کی کوشش کرنے لگا۔ یہ منظر دیکھ کر مسافر شدید پریشان ہوگئے اور فضائی عملہ اس شخص پر قابو پانے کے لئے آگے بڑھا۔ جب اسے روکنے کی کوشش کی گئی تو یہ چلانے لگا کہ اسے سگریٹ پینے کے لئے ابھی اور اسی وقت باہر جانا ہے۔

لینڈنگ کے دوران آخری لمحے پر پائلٹ کو رن وے پر ایسی چیز نظر آگئی کہ ہوش اڑگئے اور پھر۔۔۔ کیا چیز تھی؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے
طیارے میں ہنگامہ برپاہوجانے پر کپتان نے وینکوئر جانے کی بجائے رُخ موڑا اور پرواز کو ہیمبرگ شہر میں اتار لیا۔ طیارے کے رکتے ہی سکیورٹی اہلکار بے قابو مسافر کو اپنے ساتھ لے گئے تاکہ وہ جی بھر کر سگریٹ پی سکے۔ ہیمبرگ پولیس کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ یہ شخص کسی ذہنی مسئلے سے دوچار ہو لہٰذا اسے معائنے کے لئے ذہنی صحت کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -