’میرے بھائی نے میرے چہرے پر تیزاب پھینک دیا، مجھے لگا اب کبھی زندگی میں خوشی نہ ملے گی لیکن 2 ماہ پہلے فون ملا رہی تھی کہ رانگ نمبر مل گیا، اس شخص نے فون اُٹھاتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ زندگی میں پھر سے خوشیاں آگئیں کیونکہ۔۔۔ ‘ 26 سالہ نوجوان لڑکی کی ایسی پریم کہانی جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں

’میرے بھائی نے میرے چہرے پر تیزاب پھینک دیا، مجھے لگا اب کبھی زندگی میں خوشی ...
’میرے بھائی نے میرے چہرے پر تیزاب پھینک دیا، مجھے لگا اب کبھی زندگی میں خوشی نہ ملے گی لیکن 2 ماہ پہلے فون ملا رہی تھی کہ رانگ نمبر مل گیا، اس شخص نے فون اُٹھاتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ زندگی میں پھر سے خوشیاں آگئیں کیونکہ۔۔۔ ‘ 26 سالہ نوجوان لڑکی کی ایسی پریم کہانی جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک بھائی نے اپنی بہن کے چہرے پر تیزاب پھینک کر اس کی زندگی ویران کر دی، لیکن گزشتہ دنوں وہ لڑکی غلطی سے ایک ایسا رانگ نمبر ڈائل کر بیٹھی کہ زندگی میں پھر سے بہار آ گئی۔ محبت کی ایک ایسی داستان رقم ہو گئی جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر اعظم گڑھ کی رہائشی 26سالہ للیتا بیبنسی کے چہرے پر 2012ءمیں اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ اس کے 17آپریشن ہوئے تاہم پھر اس کی شکل و صورت بگڑ گئی اور وہ شادی جیسی خوشی ملنے کی امید ہی کھو بیٹھی، لیکن دو ماہ قبل وہ فون کر رہی تھی کہ غلطی سے راہول کمار نامی نوجوان کا نمبر مل گیا اور راہول نے پہلی ہی کال میں اس سے اظہار محبت کر ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق راہول کمار اعظم گڑھ سے 1100میل دور ممبئی کا رہنے والا تھا۔ اس پہلی کال کے بعد دونوں میں فون پر گفتگو ہونے لگی اور گزشتہ روز دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔للیتا کا کہنا ہے کہ ”میں نہیں جانتی تھی کہ رانگ نمبر میری زندگی کو اس طرح خوشیوں سے بھر دے گا۔ میں نے اس طرح سے اپنی شادی ہونے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ میں بہت خوش ہوں۔ راہول کمار بہت کھلے دل اور خوبصورت ذہن کا مالک شخص ہے۔ میں نے اسے گفتگو کے آغاز میں ہی تیزاب والے واقعے کے متعلق بتادیا تھا لیکن وہ پھر بھی شادی کے وعدے پر قائم رہا۔ میں ایسا شریک حیات ملنے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -