دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جدید ترین قبر متعارف کروادی گئی ، ساڑھے 3 لاکھ روپے دے کر مُردوں کیلئے کیا سہولت حاصل کی جا سکتی ہے؟جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جدید ترین قبر متعارف کروادی گئی ، ساڑھے 3 لاکھ ...
 دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جدید ترین قبر متعارف کروادی گئی ، ساڑھے 3 لاکھ روپے دے کر مُردوں کیلئے کیا سہولت حاصل کی جا سکتی ہے؟جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیوبلیانا(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی جدت تمام شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کر رہی ہے۔ اب ایک ایسی جدید ترین قبر بھی تیار کر دی گئی ہے کہ جس میں فراہم کی گئی سہولیات کے متعلق جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ جدید ڈیجیٹل قبر وسطی یورپی ملک سلووینیا میں متعارف کروائی گئی ہے جس کی قیمت 3ہزار یورو(تقریباً 3لاکھ روپے) ہے۔ اس کے کتبے کی جگہ پر 48انچ کی ٹچ سکرین نصب کی گئی ہے جس میں مرنے والے شخص کی ویڈیوز، تصاویر اور دیگر ڈیجیٹل مواد دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق موسمی تغیرات اس سکرین پر اثرانداز نہیں ہوتے۔ اس سکرین میں سنسرز لگے ہوئے ہیں۔ جیسے ہی کوئی شخص قبر پر آتا ہے،اور کچھ دیر کتبے کے سامنے کھڑا ہوتا ہے تو سکرین خودکار طریقے سے چالو ہو جاتی ہے اور اس پر تصاویر، ویڈیو اور تحریری مواد، جو مرنے والے کے عزیزوں نے سیٹ کر رکھا ہوتا ہے، وہ چلنے لگتا ہے۔ یہ قبر بیونرجیجا نامی کمپنی نے بنائی ہے۔ کمپنی کے سربراہ سیسو ریڈووانووک کا کہنا ہے کہ ”اس سکرین میں مرنے والے کے عزیزواقارب اس کے نام اور خاندانی نام کے ساتھ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں، جو قبر پر آنے والاکوئی بھی شخص پڑھ سکے گا۔ جب کوئی قبر کے پاس نہیں ہو گا یہ سکرین صرف مرنے والے کا نام، اس کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات دکھائے گی لیکن جیسے ہی کوئی اس کے سامنے آ کر کھڑا ہو گا یہ اس کے متعلق فراہم کردہ دیگر مواد بھی دکھانا شروع کر دے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -