واش روم سے بھی گندی چیز جسے آپ بخوشی استعمال کرتے ہیں

واش روم سے بھی گندی چیز جسے آپ بخوشی استعمال کرتے ہیں
واش روم سے بھی گندی چیز جسے آپ بخوشی استعمال کرتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک ) اگر آپ سے پوچھا جائے کہ اپنے ارد گرد موجود چیزوں میں سے آلودہ ترین چیز کا نام بتائیں تو شاید آپ بیت الخلا کی کسی چیز کا نام بتائے گے یا شاید صفائی والے کپڑے یا جھاڑو کے متعلق سوچیں گے، لیکن جناب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسی تمام چیزوں سے زیادہ جراثیم آپ کے موبائل فون پر ہوتے ہیں ۔

کاکروچ مارنے کے لئے دھماکہ خیز مواد کا استعمال
ایک تحقیق کے مطابق بیت الخلاءمیں 1201 بیکٹریا فی سکوئرانچ، باورچی خانے میں 1736، کتے کو کھانا دینے والی پلیٹ میں 2110 جبکہ دروازے کے ہینڈل پر 8643 بیکیڑیافی سکوئر انچ ہوتے ہیں جبکہ آپ کے موبائل فون پر اوسطاً 2500 بیکیڑیافی سکوئر انچ پائے جاتے ہیں۔
 اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ہم اکثر چیزوں کو وقتاً وقتاً صاف کرتے رہتے ہیں مگر موبائل فون کو تقریباً کبھی بھی صاف نہیں کرتے۔
ویسے موبائل فون کی صفائی کیلئے سب سے ضروری بات یہ ہے کہ آپ اپنے ہاتھ زیادہ سے زیادہ صاف رکھیں۔اس کے لئے ضروری ہے کہ اچھے صابن سے ہاتھوں کو کم ازکم 20 سیکنڈ کے لئے اچھی طرح رگڑ رگڑ کر دھوئیں کیونکہ اس سے کم وقت کیلئے دھونا عموماً بے فائدہ ثابت ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -