پرندے سگریٹ کے پھینکے ہوئے بٹ کا کیا کیا کرتے ہیں؟ تحقیق میں نئی بات سامنے آگئی

پرندے سگریٹ کے پھینکے ہوئے بٹ کا کیا کیا کرتے ہیں؟ تحقیق میں نئی بات سامنے ...
پرندے سگریٹ کے پھینکے ہوئے بٹ کا کیا کیا کرتے ہیں؟ تحقیق میں نئی بات سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ پرندے سگریٹ کے بٹ اٹھا کر لے جاتے ہیں لیکن یہ ان کا آخر کیا کرتے ہیں؟ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرندے ان ٹکڑوں سے اپنے گھونسلے بناتے ہیں۔
میکسیکو میں کی گئی تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ چونکہ سگریٹ کے ان بٹوں میں نکوٹین کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے لہذاجب ان سے گھونسلے تعمیر کئے جاتے ہیں تو کیڑے مکوڑے اور حشرات نکوٹین کی وجہ سے گھونسلے کا رخ نہیں کرتے اور پرندوں کے بچے حشرات سے محفوظ رہتے ہیں۔ماہرین کاکہنا ہے کہ پرندوں کو یقیناًنکوٹین کی بدبو محسوس ہوتی ہے اور انہیں اس بات کا علم ہوتا ہے کہ یہ بدبو ان کے بچوں کو کیڑے مکوڑوں اور حشرات سے محفوظ رکھے گی۔سائنسدانوں کاماننا ہے کہ نکوٹین کی وجہ سے حشرات اور کیڑے مکوڑے بھاگتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پرندوں کے گھونسلوں کے قریب نہیں جاپاتے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -