’جو لوگ نوعمری میں فحش فلمیں دیکھتے ہیں، بڑے ہوکر اُن کی زندگی میں یہ خوفناک تبدیلی آتی ہے۔۔۔‘ سائنسدانوں نے خبردار کردیا، جدید تحقیق میں ایسا انکشاف کہ کوئی اپنے بچوں کو ایسی چیزوں کے قریب بھی نہ بھٹکنے دے
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) کم عمری میں فحش فلمیں دیکھنے والوں کے لیے سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں ایسی خوفناک خبر سنا دی ہے کہ والدین اپنے بچوں کی کڑی نگرانی شروع کر دیں گے اور بہرصورت انہیں اس خباثت سے دور رکھنے کی کوشش کریں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبرن کے سائنسدانوں نے تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ کم عمری میں فحش فلمیں دیکھنے والے افراد کے دماغ میں انتہائی خوفناک تبدیلیاں رونما ہوجاتی ہیں اور وہ بڑے ہو کر جنسی جرائم میں ملوث ہوتے ہیں۔
قیامت کی نشانی! نوجوان مغربی لڑکی ایک ایسے جانور کے ساتھ شرمناک فعل کرتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی کہ سوچ کر ہی شیطان بھی شرماجائے
سائنسدانوں نے فحش فلموں کے عادی 14سال کے لڑکوں کے دماغ میں ہونے والی تبدیلیوں کا مطالعہ کرکے یہ رپورٹ مرتب کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی اس تحقیق میں 6ماہرین نفسیات کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ تحقیق میں انکشاف ہوا کہ فحش فلمیںدیکھنے سے دماغ کا تحریک دینے والا حصہ سکڑ جاتا ہے اور متاثرہ شخص کے بڑے ہو کر ”جنسی شکاری“ بننے کے امکانات انتہائی زیادہ ہو جاتے ہیں۔“ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ جیما میک کیبین کا کہنا تھا کہ ”اگر ہم اپنے معاشرے میں جنسی زیادتی کے واقعات کو کم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں کم عمر افراد کو فحش فلموں سے دور کرنا ہو گا۔ “