یورپ میں بھی وہ وباءپھیل گئی جس کی وجہ سے کئی خواتین ہمارے ہاں عزتیں گنواچکی ہیں

یورپ میں بھی وہ وباءپھیل گئی جس کی وجہ سے کئی خواتین ہمارے ہاں عزتیں گنواچکی ...
یورپ میں بھی وہ وباءپھیل گئی جس کی وجہ سے کئی خواتین ہمارے ہاں عزتیں گنواچکی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) پسماندہ ممالک میں بھوت پریت سے نجات دلانے اور جن نکالنے کا دعویٰ کرنے والے جعلی عاملوں کا کاروبار خوب چمکتا ہے لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ برطانیہ میں بھی اب یہ وبا خوب پھیل رہی ہے، اور اس کی بنیادی وجہ شراب نوشی، فحش فلموں اور ہیری پوٹر کو قرار دے دیا گیا ہے۔

جاپان پر پھینکے گئے امریکی ایٹم بم کی وہ تصاویر منظر عام پر آگئیں جسے دیکھ کر کسی کا بھی دل دہل جائے
میل آن لائن سے بات کرتے ہوئے کیتھولک چرچ کے دو پادریوں نے بتایا کہ لوگوں کی بڑی تعداد ان سے رابطہ کرتی ہے اور جن نکالنے کے لئے کہتی ہے۔ ان پادریوں کا کہنا تھا کہ شراب نوشی، فحش فلموں اور ہیری پوٹر جیسے ناولوں کی وجہ سے لوگ مافوق الفطرت مخلوقات کے سحر میں مبتلا رہتے ہیں اور مذہب کی اصل تعلیمات کی طرف توجہ نہیں دیتے، جو ان کی گمراہی کا سبب بنتا ہے تاہم ان پادریوں نے یہ تسلیم کیا کہ جن نکالنے کا کام زیادہ تر شعبدہ بازی پر مبنی ہے کیونکہ اکثر جن نکالنے والوں کو خود بھی کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ جنات ار ان کی حقیقت کیا ہے۔ ان میں سے ایک پادری نے دی ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نوجوان نسل ہیری پوٹر اور دیگر ایسی فلموں میں مافوق الفطرت مخلوقات کو بکثرت دیکھتی ہے جبکہ ڈراﺅنی فلموں میں بھی ایسی ہی کہانیاں ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ بھوت پریت کی موجودگی اور انسانوں پر ان کے اثرات پر کچھ زیادہ ہی یقین کرنے لگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی مخلوقات کے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں پہلے ہی کچھ تصورات ہوتے ہیں لیکن یہ جب شراب نوشی اور فحش فلموں کی جانب مائل ہوتے ہیں تو ان کے ذہن میں شیطان کا تصور پختہ ہوجاتا ہے اور وہ سمجھنے لگتے ہیں کہ ان پر شیطان سوار ہوچکا ہے، جس سے نجات کے لئے وہ عاملوں کا رُخ کرتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے پاس آنے والے اکثر لوگوں کو کسی عامل کے پاس جانے کی بجائے ماہر نفسیات یا ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی ضرورت تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -