وہ ائیرلائن جس نے اپنی 10 لاکھ ٹکٹوں پر سیل لگا دی، صرف 700 روپے فی ٹکٹ قیمت مقرر کر دی

وہ ائیرلائن جس نے اپنی 10 لاکھ ٹکٹوں پر سیل لگا دی، صرف 700 روپے فی ٹکٹ قیمت مقرر ...
وہ ائیرلائن جس نے اپنی 10 لاکھ ٹکٹوں پر سیل لگا دی، صرف 700 روپے فی ٹکٹ قیمت مقرر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) آئرلینڈ کی فضائی کمپنی ریان ایئرلائنز نے اپنی 10لاکھ ٹکٹوں کی سیل لگا دی ہے اور اتنی کم قیمت مقرر کر دی ہے کہ آپ ابھی ٹکٹ خریدنے نکل پڑیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سیل پر لگائی گئی ان ٹکٹوں کی قیمت صرف4.99پاﺅنڈ (تقریباً 700روپے) سے شروع ہوتی ہے۔ یہ سیل اس وقت جاری ہے اور 25ستمبر کی رات بارہ بجے تک جاری رہے گی۔ سیل میں اکتوبر 2017ءسے فروری 2018ءکے درمیان لندن کے سٹین سٹیڈ، ایڈنبرا اور نیوکاسل ایئرپورٹس سے دیگر ممالک کے سفر کے لیے ٹکٹ دستیاب ہیں۔ 

سٹین سٹیڈ ایئرپورٹ سے فرانس کی ٹکٹ صرف 700روپے، پولینڈ کی 1100روپے ، اٹلی، جرمنی اور سپین کی ٹکٹیں صرف 1400روپے میں دستیاب ہیں۔رپورٹ کے مطابق ریان ایئرلائنز آئندہ چند ہفتوں میں اپنی 4لاکھ سے زائد پروازیں منسوخ بھی کرنے جا رہی ہے۔ اس حوالے سے فضائی کمپنی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر کینی جیکبز کا کہنا تھا کہ ”ہماری پروازوں میں تاخیر کی شرح 10میں سے 9سے بڑھ کر 10میں سے 8ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پروازوں میں تاخیر کی وجہ پائلٹوں کی چھٹیوں میں گڑبڑ ہونا ہے۔ ہم اپنے مسافروں سے اس پر معذرت خواہ ہیں تاہم اس فیصلے سے ہمارے صرف2فیصد مسافر ہی متاثر ہوں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -