’’ان تین چار آدمیوں سے ملو، تمہیں 6،7 لاکھ مل جائیں گے‘‘ خاتون صحافی کو یہ پیشکش کس نے کی؟ پاکستانی سوچ بھی نہ سکتے تھے کہ ایسا بھی ممکن ہے

’’ان تین چار آدمیوں سے ملو، تمہیں 6،7 لاکھ مل جائیں گے‘‘ خاتون صحافی کو یہ ...
’’ان تین چار آدمیوں سے ملو، تمہیں 6،7 لاکھ مل جائیں گے‘‘ خاتون صحافی کو یہ پیشکش کس نے کی؟ پاکستانی سوچ بھی نہ سکتے تھے کہ ایسا بھی ممکن ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ریلی کی کوریج کے دوران مبینہ طورپر نوکری سے نکالی گئی خاتون اینکر ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں اور انکشاف کیا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ایڈ ایک جعلی اکاؤنٹ سے موبائل نمبر مانگا گیا جو انہوں نے مہیا کردیا، رابطہ ہوا تو کالر نے اپنے مسائل بتانا شروع کیے تو انہوں نے جواباً اسے بتایاکہ وہ اب نوکری چھوڑ چکی ہیں ، آپ دو چار مردوں سے مل لیں تو چار سے چھ لاکھ روپے باآسانی کماسکتی ہیں لیکن دراصل یہ مذکورہ نام سے موجود اکاوئٹ کی لڑکی نہیں تھی بلکہ  یہ کوئی مرد تھا جس کا کام ہی یہی تھا ۔ 

یہ بھی پڑھیں۔ ۔ ۔”ماہرہ خان پر تو سب کو اعتراض ہے لیکن شاہد آفریدی کی اس شرمناک تصویر پر کسی کو نہیں۔۔۔“خاتون صحافی نے شاہد آفریدی کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی کہ نیا طوفان آگیا

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر فضا نے انکشاف کیا کہ ’’کافی دنوں سے میرے ساتھ نیتاشا حسین ایڈڈ تھی اور اپنی فیملی کی پکچر بھی لگا ئی تھی ، اکاﺅنٹ سے لگا کہ Original نیتاشا ہے ،پہلے انہوں نے میرا نمبر مانگا میں نے اپنا نمبر دے دیا ،نمبر لینے کے بعد انہوں نے میرے ساتھ گفتگو یہ کی جو کہ میں آپ کو دکھانا چاہتی ہوں تو میں نے کہا جی میں اب جاب نہیں کرتی ہوں ،اس نے کہا ٹھیک ہے زیادہ تر دنیا پیسہ کما رہی ہے،کیا آپ شادی شدہ ہیں ، اثبات میں جواب دیتے ہوئے میں  نے کہا آنٹی یہاں ٹیلنٹ کی قدر نہیں ہے تو اس نے کہا تب ہی تمام لڑکیوں یہی کام کر رہی ہیں اور لاکھ ڈیڑھ لاکھ روپے آرام سے مل جاتا ہے، اگر آپ تین چار آدمیوں سے مل لیں تو 4 سے 6 لاکھ آپ آرام سے کماتی ہیں ،میں نے کہا تمہارا مطلب کیا ہے ، منہ بند کر لو اور تم نیتاشا ہو ؟ میں تمہارے خلاف پروگرام کروں گی جس کے بعد وہ ڈر گئی  کہ یہ دیکھیں اور پھر صفائیاں دینے لگ گئی کہ آپ کا یہ پرسنل میٹر ہے وغیرہ وغیرہ ۔ پھر میں نے کہا کہ تم مسلم ہو کہ لڑکیوں کو سپلائی کرتی ہو تمہیں شرم آنی چاہیے،اس کےبعد میں معروف فلمسٹار اور اچھی دوست  نور بخاری سے  پوچھا ،ایک دو اور لوگوں سے میں نے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ نیٹی ایسی نہیں ہے، وہ خاندانی بندی ہے ،میں نے پھر نیٹی سے رابطہ کیا نیٹی نے کہا کہ میرا یہ فیک اکاﺅنٹ ہے اور یہ بندہ  اچھی لڑکیاں ، نئی نئی ایکٹریس اینکرز  کو یہ پوسٹ کرتا ہے، خود سپلائر ہے اور میرا نام خراب کرتا ہے اور لہٰذا میں آپ سب کی ریکویسٹ کروں گی کہ اگر ایسا کوئی نمبر آپ کو تنگ کرے  یا نیتاشا حسین کا اکاﺅنٹ ہے تو رپورٹ کریں تاکہ کسی بھی اچھی خاندانی بندی کی ریپیوٹ کو خراب نہ کرے ،گھٹیا انسان اس طرح کی گھٹیا آفرز دیتے ہیں ایک اچھی خاندانی لڑکی کو ‘‘۔

یہ بھی پڑھیں ۔ ۔ ۔ معروف نیوز اینکر ہدیٰ شاہ کی منگنی ہو گئی، ان کے منگیتر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟ تمام تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -