”بھارت کا افغانستان میں کیا کردار ہونا چاہئے۔۔۔“ شاہد خاقان عباسی سے انگریز خاتون نے سوال پوچھا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے گزشتہ دنوں امریکہ میں موجود تھے جہاں انہوں نے کئی تقریبات میں شرکت کی اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان کے بغیر کرکٹ کا حسن مکمل نہیں ہوسکتا: عبدالرزاق
اسی طرح کی ایک تقریب میں جب ان سے افغانستان میں بھارت کے کردار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ایسا شاندار جواب دیا کہ پورا ہال ہی قہقہوں سے گونج اٹھا۔ ان کے جواب پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور پاکستانی اسے دھڑا دھڑ شیئر کر رہے ہیں۔
تقریب میں شریک غیر ملکی خاتون صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ”میں حیران ہو رہی تھی کہ آپ نے افغانستان میں بھارت کے کردار پر بات کی کہ ٹرمپ انتظامیہ اسے کس طرح دیکھتی ہے۔ میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ آپ کے خیال میں بھارت کا افغانستان میں کیا کردار ہونا چاہئے؟“
خاتون صحافی نے جیسے ہی اپنے سوال کو ختم کیا تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا ”صفر۔“ ان کا جواب سنتے ہی ہال قہقہوں سے گونج اٹھا اور خود وزیراعظم بھی اپنے جواب سے محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
ان کے اس شاندار جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور پاکستانیوں نے اس پر انہیں ” ٹھگ لائف“ اور ”لائک آ باس“ جیسے خطاب بھی دیدئیے ہیں۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔