ائیرہوسٹس نے اپنی ساتھی ائیرہوسٹسز کی ایسی تصاویر انٹرنیٹ پر لگادیں کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی، ان میں کیا ہے؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

ائیرہوسٹس نے اپنی ساتھی ائیرہوسٹسز کی ایسی تصاویر انٹرنیٹ پر لگادیں کہ پوری ...
ائیرہوسٹس نے اپنی ساتھی ائیرہوسٹسز کی ایسی تصاویر انٹرنیٹ پر لگادیں کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی، ان میں کیا ہے؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ورجن امریکہ ایئرلائنز کی ایک ایئرہوسٹس نے اپنی ساتھی ایئرہوسٹسز کی ایسی تصاویر فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی ہیں کہ انٹرنیٹ پر ہلچل مچ گئی ہے۔ ان تصاویر میں ایئرہوسٹسز کو کچھ ایسے کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مولی کوما (Molly choma)نامی یہ ایئرہوسٹس گزشتہ 9سال سے اپنی ساتھیوں کی تصاویر بنا رہی ہے جب وہ دوران پرواز مسافروں کی نظروں سے اوجھل تنہائی میں ہوتی تھیں، جو اب اس نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی ہیں۔

اب آپ انٹرنیٹ پر نیلامی میں حصہ لے کر جہاز بھی خرید سکتے ہیں، آسان طریقہ جانئے
ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ایئرہوسٹس فراغت کے لمحات میں نظر والا چشمہ پہنے اپنے کیبن میں بیٹھ کر سلائیوں اور اونی دھاگے سے سویٹر بن رہی ہوتی ہے۔ ایک تصویر میں ایک ایئرہوسٹس کے دکھتے ہوئے پاﺅں دکھائے گئے ہیں۔ کچھ تصاویر میں ایئرہوسٹسز کو میک اپ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ بعض میں ایئرہوسٹسز اور دیگر سٹاف کو اپنے کیبن میں بیٹھے گپ شپ کرتے دکھایا گیا ہے۔


مولی کوما کا کہنا ہے کہ ”جب میں نے ورجن امریکہ میں نوکری کی تو مجھے خیال آیا کہ مجھے اپنی ساتھی ایئرہوسٹسز کی زندگی کے وہ گوشے لوگوں کے سامنے لانے چاہئیں جو مسافر کبھی نہیں دیکھ پاتے۔ مجھے فوٹوگرافی کا شروع سے ہی شوق تھا چنانچہ میں نے یہ کام شروع کر دیا۔ شروع میں میرے کسی ساتھی کو معلوم نہیں تھا کہ میں ان کی تصاویر بنا رہی ہوں۔“ رپورٹ کے مطابق مولی کوما اب ایک پروفیشنل فوٹوگرافر بن چکی ہے اور وہ 2018ءمیں ہونے والے اولمپکس مقابلوں کی فوٹوگرافی بھی کرے گی۔انٹرنیٹ پر مولی کی تصاویر بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہیں جن کے ذریعے صارفین کو ایئرہوسٹسز کی زندگی کے وہ لمحات دیکھنے کا موقع مل رہا ہے جو اس سے قبل کسی نے نہیں دیکھے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -