موٹرسائیکل سوار نوجوان لڑکی کی مہنگی ترین گاڑی کو ٹکر، معافی مانگنے کیلئے ایک گھنٹہ دھوپ میں مالک کا انتظار کرتی رہی، آدمی نے حالت دیکھی تو فوراً اسے کیا انعام دے دیا؟ جان کر آپ بھی عش عش کر اُٹھیں گے

موٹرسائیکل سوار نوجوان لڑکی کی مہنگی ترین گاڑی کو ٹکر، معافی مانگنے کیلئے ...
موٹرسائیکل سوار نوجوان لڑکی کی مہنگی ترین گاڑی کو ٹکر، معافی مانگنے کیلئے ایک گھنٹہ دھوپ میں مالک کا انتظار کرتی رہی، آدمی نے حالت دیکھی تو فوراً اسے کیا انعام دے دیا؟ جان کر آپ بھی عش عش کر اُٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) اگر آپ غلطی سے کسی مہنگی گاڑی پر خراش ڈال بیٹھیں، اور خوش قسمتی سے گاڑی کا ملک وہاں موجود نہ ہو، تو آپ کا اگلا قدم کیا ہو گا؟ شاید ہر کسی کا جواب یہی ہو گا کہ فوراً وہاں سے بھاگ لیں گے، لیکن ایک چینی لڑکی نے ایسا بالکل نہیں کیا۔ جب اس کی موٹر سائیکل سے سڑک کنارے کھڑی انتہائی مہنگی گاڑی کو خراش پڑی تو وہ نا صرف بھاگی نہیں بلکہ ایک گھنٹے تک دھوپ میں کھڑی انتظار کرتی رہی تا کہ گاڑی کے مالک کو اپنی غلطی کے بارے میں بتا سکے۔
ویب سائٹ ورلڈ ورلڈ ویئرڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق 18 سالہ لڑکی یانگ موڑ کاٹ رہی تھی کہ جب اس کی موٹر سائیکل سے ایک ’لیکسیس‘ گاڑی پر خراش پڑ گئی۔ گاڑی کا مالک وہاں موجود نہیں تھا لیکن اس کے باوجود یانگ وہیں کھڑی ہو گئی۔ یانگ کو وہاں موجود لوگوں نے کہا کو وہ فرار ہو جائے کیونکہ گاڑی کا مالک آ گیا تو بہت ناراض ہو گا اور اسے بھاری رقم بھی ادا کرنا پڑے گی، لیکن وہ وہیں رکی رہی۔ ینان صوبے کی بوشان اکیڈمی سکول آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں ویژوئل کمیونیکیشن شعبے کی سال اول کی طالبہ یانگ کا تعلق اگرچہ ایک غریب گھرانے سے ہے اور وہ گاڑی پر پڑنے والی خراش کی تلافی کی استطاعت نہیں رکھتی تھی، لیکن اس کے باوجود وہ گاڑی کے پاس موجود رہی تاکہ مالک کو بتا سکے کہ یہ غلطی اس نے کی تھی۔

ایسی چیز مارکیٹ میں متعارف کروادی گئی کہ خواتین کو اب شادی کرنے کی ضرورت ہی نہ رہے گی، ایسی کیا چیز ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
جب ایک گھنٹے بعد گاڑی کا مالک وہاں آیا تو یانگ نے اسے ساری بات بتاتے ہوئے اس سے معافی طلب کی۔اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس کا نقصان پورا کر دے گی لیکن چونکہ وہ رقم یکمشت ادا نہیں کر سکتی اس لیے اسے قسطوں میں رقم ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔


جب گاڑی کے مالک کو لوگوں نے بتایا کہ لڑکی تقریبا ً ایک گھنٹے سے اس کا انتظار کر رہی تھی تو وہ یہ بات سن کر بے حد حیران ہوا۔ ناراض ہونے کی بجائے جذبات سے اس کی آنکھیں نم ہو گئیں اور اس نے یانگ سے کہا کہ وہ اس سے ہرگز کوئی رقم نہیں لے گا۔ یہ سن کر یانگ کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے اور وہ گاڑی کے مالک کا بار بار شکریہ ادا کرتی رہی۔


یہ معاملہ یہیں پر ختم نہیں ہوا بلکہ وہ صاحب حیثیت شخص لڑکی کی دیانت داری سے اتنا متاثر ہوا کہ نا صرف اس کی یونیورسٹی کی فیس ادا کرنے کی پیشکش کر دی بلکہ اسے اپنی کمپنی میں جزوقتی ملازمت کی پیشکش بھی کی تاکہ جب تک اس کی تعلیم مکمل نہیں ہوتی وہ پارٹ ٹائم کام کر کے اپنی ضروریات پوری کر سکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -