کیا آپ نے کبھی تربوز پر اس طرح کے نشان دیکھے ہیں؟ یہ کیا چیز ہے؟ جان کر آپ کھانا تو کیا ایسے تربوز کو ہاتھ بھی نہ لگائیں گے

کیا آپ نے کبھی تربوز پر اس طرح کے نشان دیکھے ہیں؟ یہ کیا چیز ہے؟ جان کر آپ ...
کیا آپ نے کبھی تربوز پر اس طرح کے نشان دیکھے ہیں؟ یہ کیا چیز ہے؟ جان کر آپ کھانا تو کیا ایسے تربوز کو ہاتھ بھی نہ لگائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)بعض اوقات تربوز پر عجیب و غریب قسم کے نشانات پائے جاتے ہیں، جو اکثر دائروی یا جیومیٹری کی دیگر اشکال جیسے ہوتے ہیں۔ بظاہر تو یہ نشانات بڑے دلچسپ نظر آتے ہیں لیکن ان کی حقیقت جاننے کے بعد آپ ایسے تربوز سے دور رہنے میں ہی عافیت جانیں گے۔
ویب سائٹ وکی پیڈیا کے مطابق ان نشانات کو ’نیرو میوزیک وائرس‘، ’میلن موزیک وائرس‘ یا ’واٹر میلن موزیک وائرس ٹائپ ٹو‘ کے ناموں سے جانا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسے وائرس کی وجہ سے بنتے ہیں جو کئی طرح کے پودوں کو نشانہ بناتا ہے۔ اس وائرس کا انفیکشن شروع ہوتے ہی پھلوں پر عجیب و غریب قسم کے ڈیزائن نمودار ہونے لگتے ہیں۔

KFC میں چکن کس طرح تیار کیا جاتا ہے؟ ملازمین نے ہی ویڈیو لیک کردی، دیکھ کر آپ کھانا تو کیا اسے دیکھنا بھی پسند نہ کریں گے
پہلی بار اس وائرس کا انکشاف امریکی ریاست فلوریڈا میں ہوا۔ بعد ازاں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پھلوں کی یہ بیماری ایک خاص قسم کے وائرس سے پیدا ہوتی ہے جس کا جینیاتی مادہ ’سویا بین موزیک وائرس‘، ’بین کامن موزیک وائرس‘ اور ’پینٹ سٹرائپ وائرس‘ کے جنیٹک میٹیریل کے اشتراک سے بنتا ہے۔ یوں یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ وائرس متعدد اقسام کے وائرسوں کی خصوصیات رکھتا ہے، لہٰذا اس سے متاثرہ پھل سے حتی المقدور پرہیز کرنا چاہئیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -