70 سالہ امام مسجد کو اپنی 11ویں دلہن کی تلاش اور وہ بھی ایسے شرمناک طریقے سے کہ کوئی انسان سوچ بھی نہیں سکتا
حیدرآباد(نیوز ڈیسک) نوعمر دلہنوں کی تلاش بھی بھارت کا رخ کرنے والے عرب شیوخ کا سکینڈل کیا سامنے آیا، شرمناک انکشافات کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ تازہ ترین انکشاف ایک ایسے عمانی بوڑھے کے متعلق سامنے آیا ہے جس کی عمر 70 سال ہے، وہ جزوی طور پر نابینا ہے، اس کا ایک گردہ فیل ہوچکا ہے، اسے گاہے بگاہے بیہوشی کے دورے بھی پڑتے ہیں، اور وہ اپنے ملک میں ایک مسجد کا امام بھی ہے، لیکن 11 ویں دلہن کی تلاش میں بھارت آیا ہوا تھا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس معمر شخص کا نام عبداللہ ہے اور وہ جنسی طاقت کی ادویات کھا کر بھارتی شہر حیدر آباد میں نوعمر دلہن تلاش کرتا پھررہا تھا۔ اس نے ایک قاضی سے بھی ساز باز کررکھی تھی اور عین ممکن تھا کہ عنقریب کسی نوعمر لڑکی کو اپنا شکار بنالیتا کہ حیدر آباد شہر میں نوعمر لڑکیوں کی عرب شیوخ کو فروخت کا سکینڈل سامنے آ گیا۔اس سکینڈل کے سامنے آتے ہی بوڑھے عربی کا قاضی خوفزدہ ہوکر کہیں غائب ہوگیا اور یہ خود قاضی کو ڈھونڈتا ہوا پولیس کی نظر میں آ گیا۔
’بوڑھے بوڑھے عرب شیخ یہاں آتے ہیں اور اُن کے سامنے نوعمر لڑکیوں کو پیش کیا جاتا ہے، جن میں سے انتخاب کرکے وہ۔۔۔‘ یہ شرمناک کام کس علاقے میں کیا جارہا ہے؟ جان کر آپ کے واقعی ہوش اُڑجائیں گے
پولیس کا کہنا ہے کہ عمانی بوڑھا میڈیکل ویزہ لے کر علاج کے بہانے بھارت کے شہر حیدرآباد آیا تھا۔ اس کے پاسپورٹ کی ویری فکیشن سے پتہ چلا ہے کہ وہ اس سے پہلے بھی تین بار بھارت آیا اور ہر بار اس نے شادی کے نام پر کسی نوعمر لڑکی کی عزت سے کھلواڑ کیا۔ اس کا شکار بننے والی لڑکیوں کا تعلق کالا پتھر، شاہین نگر اور پہاڑی شریف کے علاقوں سے بتایا گیا ہے۔ عمان میں یہ شخص سات شادیاں کر چکا ہے، جس کے بعد تین بھارت میں کیں، اور اب گیارہویں دلہن کی تلاش میں حیدرآباد شہر میں پھر رہا تھا ۔