بھارت ،پبلک ٹوائلٹ کا پتہ لگانے کے لئے موبائل ایپ متعارف
نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں ٹوائلٹ کا پتہ لگانے کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی گئی ۔
ترکی نے شمالی عراق کے ساتھ اپنی سرحد
بھارتی میڈیاکے مطابق دہلی والوں کو پیشاب یا رفع حاجت کیلئے پبلک ٹوائلٹ کا پتہ لگانے کیلئے جلد ہی سمارٹ فون پر ایپ کے ذریعے اطلاع ملے گی۔ دہلی ہائیکورٹ کو میونسپل کارپوریشن کے جواب سے اندازہ لگا کہ دہلی میں عوامی بیت الخلا کا پتہ لگانا کافی مشکل کام ہے۔ کارپوریشن یونٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عوامی بیت الخلا تک شہریوں کی رسائی آسان بنانے کیلئے جی او ٹیگنگ کریں۔ اگر اس ہدایت کو مکمل نافذ کردیا جاتا ہے تو دہلی کے لوگ پبلک ٹوائلٹ کا پتہ لگانے کیلئے جلد ہی اپنے سمارٹ فون کے ذریعے معلوم کرسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ ٹوائلٹ کی جگہ کاتعین اور اس کی تصاویر موبائل ایپلیکشن پر دستیاب ہونگی۔