بچی کی پیدائش کے فوراً بعد لی جانے والی اس تصویرمیں ایسی کیا شرمناک ترین بات ہے کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
لندن(نیوز ڈیسک)آج کل لوگ سوشل میڈیا کے ایسے دیوانے ہوئے ہیں کہ کہیں بھی ہوں اور کیسا بھی موقع ہو جھٹ تصویر بنا کر اسے انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیتے ہیں۔ یہ بھی نہیں دیکھتے کہ تصویر پوسٹ کرنے کی جلدی میں دنیا کو کیا کچھ دکھا رہے ہیں۔ کچھ ایسا ہی معاملہ اس تصویر کا بھی ہے، لیکن اسے پوسٹ کرنے والے نے تو حد ہی کر دی ہے۔ یعنی ایسی بے شرمی کہ نومولود بچے کے ساتھ اسے جنم دینے والی ماں کی تصویر بھی برہنہ حالت میں ہی پوسٹ کر ڈالی۔
انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاکرنے والی یہ تصویر بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ہی لی گئی اور پھر بغیر کچھ دیکھے سوچے اسے فیس بک پیج ’ببز ویئر ہاﺅس انٹرنیشنل‘ پر پوسٹ کر دیا گیا۔ تصویر میں ایک نرس بچے کو اپنی گود میں اٹھائے کھڑی نظر آتی ہے، جس کے پیچھے ایک خاتون کو برہنہ حالت میں بیڈ پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے شروع ہوئے تو یہ انکشاف بھی ہوا کہ یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ایک خاتون انٹرنیٹ صارف کا کہنا تھا، ”یہ میرے ساتھ بھی ہوچکا ہے۔ میرے بچے کی پیدائش ہوئی تو میری والدہ اتنی جذباتی تھیں کہ انہوں نے فوراً اس کی تصویر بنائی اور یہ بھی نہیں دیکھا کہ میں کس حالت میں اس تصویر میں آرہی تھی، اور اسے فیس بک پر پوسٹ کردیا۔“
اس رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک اور خاتون صارف نے لکھا، ”یہ بڑی شرم کی بات ہے۔ اگر میرے ساتھ ایسا ہوتاتو یقینا مجھے بے حد شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا۔ بچے کی پیدائش پر سب ہی پرجوش ہوتے ہیں لیکن اس وقت ہمیں تصاویر بناتے ہوئے، اور خصوصاً ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے ہوش سے کام لینا چاہیے۔“