موبائل کی کاپی بنانے کے بعد چین نے معروف ترین گاڑیوں کی سستی کاپیاں بھی بنادیں، قیمت اتنی کم کہ آپ کے ارمان بھی پورے ہوجائیں گے
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین اپنی بہت سی منفرد باتوں کی وجہ سے دنیا میں شہرت رکھتا ہے، جن میں ایک یہ بھی ہے کہ یہاں دنیا کی ہر چیز کی نقل مل جاتی ہے۔ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے موبائل فون، کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرونک آلات کی چین میں تیاری توعام بات سمجھی جاتی ہے، لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ دنیا کی مہنگی ترین اور جدید ترین گاڑیوں کی سستی شکل بھی چین میں دستیاب ہے۔
جریدے کار میگزین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ کہنا مناسب نہیں کہ چین دیگر ممالک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کی نقل تیار کررہا ہے، البتہ شنگھائی موٹر شو میں کچھ ایسی گاڑیاں نظر آئیں جو حیران کن حد تک غیر ملکی گاڑیوں سے مشابہت رکھتی ہیں۔
ان گاڑیوں کی تصاویر دیکھ کر آپ بھی اس بات سے اتفاق کرنے پر مجبور ہوں گے کہ یہاں مرسڈیز بینز بھی موجود ہے اور ایک دلچسپ شکل والی گاڑی بالکل زوٹیے نظر آتی ہے۔ سفید رنگ کی ایک گاڑی آڈی سے بہت مشابہت رکھتی ہے اور خوبصورت ڈیزائن آسٹراوی ایکس آر بھی اس شو میں موجود ہے۔
اور تو اور، یہاں امریکی ہمر سے زبردست مشابہت رکھنے والی گاڑی بھی موجود ہے۔ اسی طرح آپ یہاں فراری کو بھی دیکھ سکتے ہیں اور پورش بھی موجود ہے۔ یہاں ایک طرف چھوٹی گاڑی ٹرانزٹ ہے دوسری طرف بی ایم ڈبلیو وین جیسی نظر آنے والی گاڑی بھی موجود ہے۔ اور جناب، یہاں آپ لینڈ ونڈ ایکس 7 بھی خرید سکتے ہیںم جو کہ 8سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ ہر لحاظ سے مکمل ہے۔ گاڑیاں بالکل اصلی جیسی، لیکن قیمت کئی گنا کم، ایسی سہولت صرف چین میں ہی مل سکتی ہے۔