’میں باتھ روم گئی تو دیکھا کہ بلی میرے پیچھے پیچھے آگئی اور شدید بے چینی میں چھلانگیں ماررہی تھی، ایسے میں ایک پراسرار آواز آئی، میں نے بتی کی طرف دیکھا تو ایسا انکشاف کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

’میں باتھ روم گئی تو دیکھا کہ بلی میرے پیچھے پیچھے آگئی اور شدید بے چینی میں ...
’میں باتھ روم گئی تو دیکھا کہ بلی میرے پیچھے پیچھے آگئی اور شدید بے چینی میں چھلانگیں ماررہی تھی، ایسے میں ایک پراسرار آواز آئی، میں نے بتی کی طرف دیکھا تو ایسا انکشاف کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک)سانپ ایک ایسی مخلوق ہے جس سے ہر کوئی ڈرتا ہے اور کوئی بھی انسان کبھی نہیں چاہے گا کہ اس خوفناک چیز سے آمنا سامنا ہوجائے۔ برطانوی لڑکی شیری بیکسٹر منٹر بھی سانپوں کے بارے میں کچھ ایسے ہی خیالات رکھتی ہیں لیکن ان کی بدقسمتی کہ ایک دن جب وہ اپنی والدہ کے باتھ روم میں داخل ہوئیں تو سر پر لٹکتے سانپ سے واسطہ پڑ گیا۔
ویب سائٹ وائرل نووا کے مطابق شیری کا کہنا ہے کہ وہ باتھ روم میں داخل ہوئیں تو ان کی بلی بھی پیچھے ہی چلی آئی۔ جونہی بلی باتھ روم میں آئی وہ بے حد خوفزدہ ہو گئی اور عجیب و غریب آوازیں نکالنے لگی۔ شیری کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انہوں نے اپنی نظر اوپر اٹھائی تو چھت پر بتی سے لٹکتی بلا کو دیکھ کر چیخ اٹھیں۔ وہ خوف کے مارے باہر بھاگیں اور ان کے پیچھے ان کی بلی بھی خوف سے میاﺅں میاﺅں کرتی بھاگ رہی تھی۔

کینسر کا شکار ہونے والی 20 سالہ لڑکی کی آخری خواہش اُس کی موت کے ساتھ ہی پوری کردی گئی، کیا خواہش تھی؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں
شیری نے بتایا کہ خوش قسمتی سے ان کے گھر والے سانپ کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے ، جسے بعدازاں جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔ وہ کہتی ہیں کہ اس واقعے کے بعد آج تک وہ اپنی والدہ کے باتھ روم میں جاتے ہوئے ڈرتی ہیں۔