وہ نو بیاہتا دلہن جس کی تصویر نے انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا

وہ نو بیاہتا دلہن جس کی تصویر نے انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا
وہ نو بیاہتا دلہن جس کی تصویر نے انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) امریکہ کی ایک دلہن کی ایک تصویر پر اپنی افسانوی خوبصورتی کی وجہ سے عالمی مقبولیت اور پسندیدگی کی انتہاء کو پہنچ گئی ہے اور Redditویب سائٹ پر بھیجے جانے کے بعد اب تک اسے 10لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیںویسے تو اس تصویر کی کئی دلچسپ اور منفرد باتیں ہیں لیکن لوگوں کی بھاری تعداد نے اس کی افسانوی خوبصورتی کو بے پناہ قرار دیا ہے اکثریت نے کہا ہے کہ ایسے لگ رہا ہے کہ کہانیوں کی شہزادی ہماری دنیامیں آگئی ہے جدید دنیا کی چیزوں کو حیرانی سے دیکھ رہی ہے۔کسی نے کہا کہ یہ مشہور کہانی سنو وائٹ کی ہیروئن ہے تو کسی کو سنڈریلا لگی ہے۔

اس تصویر کا ایک دلچسپ پہلو یہ ہے کہ یہ شادی کی رات بنائی گئی ہے۔اور دلہن سڑک کنارے لگی مشین سے سکہ ڈال کر کھانا نکالنے کا انتظار کر رہی ہے۔ ہے نا دلچسپ بات ؟دولہا کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کی شادی کی ضیافت بہت پر تکلف تھی لیکن دلہن کو رات کے وقت بھوک لگ گئی اور وہ مہم جوئی کی خاطر ہوٹل سے نکل کر سڑک کنارے چلے آئے اور وہاں خود کار طریقے سے کھانا بیچنے والی مشین سے کھانا خریدنے کی کوشش کرنے لگے۔ یہ مشین ٹیکوبیل نامی کمپنی کی ہے جو سکہ ڈالنے یا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے پر ’ٹیکو‘ نامی کھانا فراہم کرتی ہے جس میں بھنا ہوا گوشت اور سلاد روٹی میں لپٹا ہوتا ہے۔ دلہن کو چونکہ بہت بھوک لگی ہے اس لئے وہ بے صبری سے کھانا مشین سے باہر آنے کا انتظار کر رہی ہے۔ دولہا نے اسے ’ٹیکوبیل دلہن‘ کا نام دے دیا ہے، جبکہ اس کا اصل نام نیکا وہ لکس ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -