شراب کے نشے میں چور پکڑ ی جانے والی عرب خاتون نے ملبہ شوہر پر ڈال دیا

شراب کے نشے میں چور پکڑ ی جانے والی عرب خاتون نے ملبہ شوہر پر ڈال دیا
شراب کے نشے میں چور پکڑ ی جانے والی عرب خاتون نے ملبہ شوہر پر ڈال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے علاقہ راس الجیمہ میں ایک خاتون کو شراب کے نشے میں دھت سڑک پر لڑکھڑاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔لوگوں نے جب خاتون کو سڑک کنارے دیکھا تو پولیس کو بلا لیا اخبار ’الیج ‘کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ غیر ملکی ملازم ہے اور اس کے یہاں کام کی غرض سے آنے کے بعد پیچھے اس کے خاوند نے ایک اور شادی کر لی ہے اور اسی پریشانی کی وجہ سے اس نے شراب نوشی کر لی۔اخبار کا کہنا ہے کہ اس بیان کے باوجود خاتون کے خلاف شراب نوشی کے جرائم کے تحت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -