’خبردار! اگر ہوٹل میں قیام کریں تو کبھی بھی کمرے میں پڑی کیتلی استعمال نہ کریں کیونکہ اس میں۔۔۔‘ ماہرین نے سخت وارننگ جاری کردی، ایسا شرمناک ترین انکشاف کردیا کہ جان کر آپ اسے ہاتھ بھی نہ لگائیں گے

’خبردار! اگر ہوٹل میں قیام کریں تو کبھی بھی کمرے میں پڑی کیتلی استعمال نہ ...
’خبردار! اگر ہوٹل میں قیام کریں تو کبھی بھی کمرے میں پڑی کیتلی استعمال نہ کریں کیونکہ اس میں۔۔۔‘ ماہرین نے سخت وارننگ جاری کردی، ایسا شرمناک ترین انکشاف کردیا کہ جان کر آپ اسے ہاتھ بھی نہ لگائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آک لینڈ(نیوز ڈیسک) ہر اچھے ہوٹل میں مہمانوں کے لئے ان کے کمروں میں ہی الیکٹرک کیتلی کی سہولت مہیا کی جا سکتی ہے تا کہ ان کا دل چاہے تو وہیں چائے بنا سکیں، لیکن اگر آئندہ آپ کہیں ایسی کیتلی دیکھیں تو بہتر ہے کہ اس سے دور ہی رہیں۔ آپ ضرور جاننا چاہیں گے کہ اس وارننگ کی وجہ کیا ہے، لیکن حقیقت جان کر شاید آپ اس پر یقین ہی نہ کر پائیں۔ اگرچہ کوئی زی ہوش شخص تصور بھی نہیں کر سکتا کہ الیکٹرک کیتلی کو انڈروئیر دھونے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن اس معاملے کی تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں قیام کے دوران واقعی کچھ لوگ ایسا کرتے ہیں۔

کیا آپ کو گاڑی کے ٹائروں پر ان حروف کا مطلب معلوم ہے؟انتہائی مفید و دلچسپ معلومات
دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ہوٹلوں کے کمروں میں کیتلی کے غلیظ استعمال کے انکشاف نے ماہرین صحت کو بھی تشویش میں مبتلاءکر دیا ہے اور انہوں نے خطرے سے دوچار عوام کے لئے کچھ اہم باتیں بتائی ہیں۔ آک لینڈ کی میسی یونیورسٹی کے سائنسدان ڈاکٹر ہینڈرک سن کا کہنا تھا کہ ”انڈرویئر کی صفائی کیلئے الیکٹرک کیتلی کو استعمال کرنا ایک خطرناک عمل ہے، خصوصاً اس شخص کی صحت پر اس کے بہت ہی برے اثرات مرتب ہوں گے جو بعد میں اس کیتلی کو استعمال کرے گا۔ہمارے زیرجاموں میں کچھ ایسے جراثیم ہوسکتے ہیں جو بہت زیادہ حرارت کے باوجود ختم نہیں ہوتے۔ اگر یہ جراثیم صحت کیلئے براہ راست خطرہ نہ بھی ہوں تو گرم پانی اور دیگر اجزاءکے مخصوص ماحول میں یہ ایک ایسا زہریلا مادہ پیدا کرتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے بے حد خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس لئے احتیاط کا تقاضہ یہی ہے کہ آپ ہوٹل کے کمرے میں موجود کیتلی کو استعمال ہی نہ کریں۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -