انوکھی شادی، دلہن بارات لے کر دولہے کے گھر پہنچ گئی کیونکہ۔۔۔
نئی دلی(نیوز ڈیسک)برصغیر پاک و ہند میں صدیوں سے روایت چلی آرہی ہے کہ دولہا بارات لے کر دلہن کے گھر جاتا ہے اور عموماً روایتی طور پر اس موقع پر دولہا گھوڑے پر سوار ہوتا ہے۔ اگرچہ گھوڑے کی سواری کا رواج تو کچھ کم ہوتا چلاجارہا ہے لیکن بارات بہرحال دولہا ہی لے کر جاتا ہے۔ اس کے برعکس بھارت میں لوگوں نے ایک عجیب و غریب منظر دیکھا کہ دو دلہنیں اس صدیوں پرانی روایت کو توڑتی ہوئی خود گھوڑے پر سوار ہو کر اپنے دولہے بیاہنے جا پہنچیں۔
مزید جانئے: شادی کی تقریب میں دلہن کا دولہے سے ایک انتہائی آسان سوال، جواب نہ دے سکا تو دلہن نے موقع پر ہی انکار کردیا
نیوز سائٹ News18کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ریاست مدھیا پردیش کے علاقے برہان پور میں پیش آیا۔ شلپا شاہ اور ریشا پٹیل نامی دلہنوں کا تعلق گجراتی سماج سے ہے، جس میں قدیم دور میں یہ روایت پائی جاتی تھی کہ دولہے کی بجائے دلہنیں گھوڑے پر سوار ہوا کرتی تھیں۔ یہ روایت کچھ دہائیوں سے ختم ہوچکی تھی لیکن شلپا اور ریشا کا کہنا ہے کہ وہ اس خوبصورت روایت کو دوبارہ زندہ کرنا چاہتی تھیں، لہٰذا انہوں نے خود گھوڑے پربیٹھ کر دولہوں کو بیاہنے کے لئے جانے کا فیصلہ کیا۔
شلپا کے والد دیویداس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے فیصلے کا ساتھ دیا کیونکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی مہم ”بیٹی بچاﺅ، بیٹی پڑھاﺅ©©©©“ سے بہت متاثر تھے، اور ایک نئی مثال قائم کرنے میں اپنی بیٹی کی مدد کرنا چاہتے تھے۔