پاکستان کا طاقت ورترین آدمی جس کی ویڈیو نے دنیا میں تہلکہ برپا کردیا، کہاں رہتا ہے اور خوراک کیا کھاتا ہے؟ جان کر آپ بھی حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

پاکستان کا طاقت ورترین آدمی جس کی ویڈیو نے دنیا میں تہلکہ برپا کردیا، کہاں ...
پاکستان کا طاقت ورترین آدمی جس کی ویڈیو نے دنیا میں تہلکہ برپا کردیا، کہاں رہتا ہے اور خوراک کیا کھاتا ہے؟ جان کر آپ بھی حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ سوشل میڈیا کی دنیا میں تھوڑی بہت دلچسپی بھی رکھتے ہیں تو ”پاکستانی ہلک“ خضر حیات خان سے ضرور واقف ہو چکے ہوں گے۔ مردان شہر سے تعلق رکھنے والے خضر حیات خان افسانوی سپر ہیرو ”ہلک“ کی جیتی جاگتی تصویر ہیں۔ ان کی وجہ شہرت کیا ہے، اس کا اندازہ ان کی تصویر پر پہلی نظر پڑتے ہی ہوجاتا ہے۔
ویب سائٹ پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق پہاڑ جیسے قوی الجثہ خضر حیات خان کا وزن 436 کلوگرام ہے، جبکہ ان کی عمر صرف 24 سال ہے۔ روزانہ 10ہزار حراروں (کیلوریز) پر مشتمل طاقتور غذا کھانے والے خضر حیات خان کا چیلنج ہے کہ پاکستان بھر سے جو چاہے ان کے ساتھ کشتی کرسکتا ہے۔ وہ پرامید ہیں کہ بڑے سے بڑے پہلوان کو شکست دے سکتے ہیں۔

آپ نے بچپن میں ریسلنگ تو بہت دیکھی ہو گی لیکن کیا آپ کو معلوم ہے ریسلرز کو کون کونسے کام کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہوتی؟انتہائی حیران کن حقیقت
ان کے قدوقامت کی طرح ان کی خوراک بھی حیرتناک ہے۔ وہ روزانہ چار مرغیوں کا گوشت، 5درجن انڈے اور 5لیٹر دودھ استعمال کرتے ہیں۔ خضر حیات خان بین الاقوامی ریسلنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لئے وہ اپنے وزن اور حجم میں مزید اضافہ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

خضر خان کے بارے میں ریڈیو فری یورپ ریڈیو لبرٹی کی ایک رپورٹ سامنے آنے کے بعد انہوں نے انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی دھوم مچادی ہے۔ پاکستانی ہلک کو جہاں دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوچکی ہے تو وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو تعریف کرنے کی بجائے ان کا مذاق اڑارہے ہیں۔ ایسے لوگوں کا کہنا ہے کہ اصلی ہلک کا جسم انتہائی تنومند اور مضبوط نظر آتا ہے مگر یہ ہلک تو صرف چربی کا پہاڑ ہے، جس کے جسم پر باڈی بلڈرز اور ریسلر جیسا ایک مسل بھی نظر نہیں آتا۔ اس تنقید کے باوجود خضر خان اپنے بڑے عزائم کی تکمیل کے لئے پرعزم ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -