رات سوتے ہوئے ماں کی آنکھ کھلی تو 6سالہ بچے کے سر پر ایسی چیز نظر آگئی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی، ایسا واقعہ کہ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

رات سوتے ہوئے ماں کی آنکھ کھلی تو 6سالہ بچے کے سر پر ایسی چیز نظر آگئی کہ پیروں ...
رات سوتے ہوئے ماں کی آنکھ کھلی تو 6سالہ بچے کے سر پر ایسی چیز نظر آگئی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی، ایسا واقعہ کہ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک ماں اپنے 6سالہ بچے کے ہمراہ سو رہی تھی، رات کو اچانک بچہ چیخنے چلانے لگا۔ ماں ہڑبڑا کر اٹھی تو سامنے کا منظر دیکھ کر اس کے پیروں کے نیچے سے زمین نکل گئی۔ کیا دیکھتی ہے کہ 3میٹر لمبا اژدھا اس کے بیٹے کے پاس بیٹھا ہے اور اس کے سر پر کاٹ رہا ہے۔ بچے کا سر لہولہان ہو رہا تھا۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نیوساﺅتھ ویلز کے شہر میکس ویلے میں پیش آیا۔ ٹمی نامی اس خاتون کو اور تو کچھ سمجھ نہ آیا لیکن بیٹے کو مشکل میں دیکھ کر اس نے سانپ کو پکڑا اورایک جھٹکے سے اپنے بیٹے سے دور پھینک دیا۔

مزید جانئے: دنیا کی واحد خاتون جو روتی ہے تو آنکھوں سے آنسو کی بجائے پتھر نکلتے ہیں
سانپ کو بیٹے سے دور کرنے کے بعد ٹمی نے اپنے ایک فیملی فرینڈ گریگ بیکر کو فون کیا جو قریب ہی رہائش پذیر تھا۔ اس نے آ کر اژدھے کو مارڈالا۔ ٹیلر نامی بچے کو فوری طورپر ہسپتال لیجایا گیا۔ بچہ ایک رات ہسپتال میں رہا اور اگلے روز اسے ڈسچارج کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ان دنوں گھروں کے اندر اژدھوں کے انسانوں اور پالتو جانوروں کو کاٹنے کے واقعات بکثرت ہو رہے ہیں۔ ویٹرنری ڈاکٹر نیرے وارن کا کہنا ہے کہ ”گرمیوں کے موسم میں سانپ بہت زیادہ متحرک ہوتے ہیں اس لیے اس طرح کے واقعات زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں۔ اس موسم میں شہریوں کو محتاط رہنا چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -