خبردار! اپنا موبائل فون بیچنے سے پہلے اس پر ایک کام ضرور کرلیں، سکیورٹی ماہرین نے خبردار کردیا، خصوصاً خواتین کیلئے وارننگ جاری کردی

خبردار! اپنا موبائل فون بیچنے سے پہلے اس پر ایک کام ضرور کرلیں، سکیورٹی ...
خبردار! اپنا موبائل فون بیچنے سے پہلے اس پر ایک کام ضرور کرلیں، سکیورٹی ماہرین نے خبردار کردیا، خصوصاً خواتین کیلئے وارننگ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسیلونا(مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ موبائل فون اس وقت بہت عام ہو چکے ہیں تاہم صارفین تاحال اس میں موجود اپنے ذاتی مواد کو محفوظ رکھنے کے طریقوں سے ناآشنا ہیں اور بغیر سوچے سمجھے اپنے استعمال شدہ موبائل فون مارکیٹ میں فروخت کر دیتے ہیں جس کے بعض اوقات انہیں سنگین نتائج بھگتنے پڑتے ہیں، بالخصوص خواتین اس سے بہت متاثر ہوتی ہیں۔ موبائل سکیورٹی سافٹ ویئر بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی اواسٹ(Avast) نے کچھ ہدایات جاری کی ہیں جن عمل کرکے فون فروخت کرنے والے افراد اپنے ذاتی مواد کو دوسرے افراد کے ہاتھ لگنے سے بچا سکتے ہیں۔ کمپنی کے صدر گگن سنگھ کا کہنا ہے کہ ”کئی صارفین فون فروخت کرنے سے پہلے اپنا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا ہی بھول جاتے ہیں جبکہ 40فیصد صارفین اپنا فون فروخت کرنے سے قبل اسے فیکٹری ری سیٹ کر دیتے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ اس کے باوجودبھی بیشتر موبائل فونز کا ڈیٹا دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بالخصوص وہ موبائل فون جن میں زائد المعیاد اینڈرائیڈآپریٹنگ سسٹم چل رہا ہو ان کا ڈیٹا فیکٹری ری سیٹ ہونے کے باوجود دوبارہ حاصل کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔ “

مزید جانئے: موبائل فون چارج کرنے کی کوشش میں نوعمر لڑکی کی موت ہوگئی، ایسا طریقہ جو لوگ اکثر استعمال کرتے ہیں، آپ بھی جانئے اور محفوظ رہیے
گگن سنگھ کا کہنا تھا کہ” جن موبائل فونز میں نیا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم موجود ہو اگر انہیں فروخت کرنے سے قبل فیکٹری ری سیٹ کر دیا جائے تو ان سے ڈیٹا دوبارہ حاصل کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ اس لیے صارفین کو چاہیے کہ اپنا فون فروخت کرنے سے قبل اپنا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کریں اور پھر اسے فیکٹری ری سیٹ کر دیں۔ اس کے علاوہ اگر فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی بجائے اس پر نئی فائلز ”اوورائٹ“ (OverWrite) کر دی جائیں تو پھر ان پرانی فائلز کو دوبارہ حاصل کرنا قطعی ناممکن ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے فون میں آپ کی کوئی ذاتی تصور Aکے نام سے موجود ہے تو آپ اسی فولڈر میں Aکے نام سے ہی ایک غیرضروری تصویر محفوظ کردیں۔ ایسا کرنے سے فون آپ کو پوچھے گا کہ کیا آپ پہلی فائل رکھنا چاہتے ہیں یا اسے ہٹا کر یہ دوسری فائل محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ دوسری فائل محفوظ کرنے کا آپشن منتخب کریں۔ اس طرح پہلی فائل کا حصول ناممکن ہو جائے گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -