دنیا کے سب سے خطرناک دولہا دلہن نے جیل میں شادی کرلی، دونوں کس جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں؟ جان کر ہی آپ کانپ اُٹھیں گے

دنیا کے سب سے خطرناک دولہا دلہن نے جیل میں شادی کرلی، دونوں کس جرم میں سزا کاٹ ...
دنیا کے سب سے خطرناک دولہا دلہن نے جیل میں شادی کرلی، دونوں کس جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں؟ جان کر ہی آپ کانپ اُٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کٹھمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک) جیل میں قید مردو عورت کی شادی بذات خود اچنبھے کی بات ہے، جو اس سے قبل کبھی ملے بھی نہ ہوں، مگر نیپال کی ایک جیل میں قید ایسے جوڑے نے شادی رچا لی ہے کہ آپ سن کر ششدر رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 33سالہ دولہا دلی کوئرالہ اپنی پہلی بیوی اور 30سالہ دلہن ممکوشا بستا اپنے پہلے شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں قید کاٹ رہے ہیں۔ جیل میں شادی کی تقریب سے قبل ان کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ دلی کوئرالہ کی ماں بھی اپنی بہو کے قتل میں معاونت کے جرم میں اسی جیل میں قید ہے جہاں اس نے ممکوشا کو دیکھا اور اپنے قیدی بیٹے کے لیے اسے پسند کر لیا۔

انٹرنیٹ پر خاتون کی بھارتی اداکار ’سیف علی خان‘ سے دوستی، لیکن دراصل وہ کون تھا؟ ایک سال ساتھ گزارنے کے بعد ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ خاتون کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

رپورٹ کے مطابق یہ شادی نیپال کے مغربی ضلع کالی کوٹ کی جیل میں ہوئی ہے۔ دلی کوئرالہ کو بیوی کے قتل کے جرم میں 20سال قید ہوئی ہے جس میں سے 14سال ابھی باقی ہے جبکہ ممکوشا کو شوہر کے قتل کے جرم میں 6سال قید ہوئی تھی جس میں سے 4سال باقی ہے۔ دونوں کی جیل میں شادی تو ہو گئی ہے تاہم وہ دلی کوئرالہ کی رہائی تک، یعنی مزید 14سال تک اکٹھے نہیں رہ سکیں گے۔جیل آفیسر سنجے مہاتو کا کہنا تھا کہ ”جیل میں مردوں اور عورتوں کے لیے الگ الگ سیکشن ہوتے ہیں چنانچہ ہم انہیں یہاں اکٹھے رہنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ تاہم ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں مہینے میں 2بار آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنے کا موقع دیا جائے گا۔“


شادی کے بعد ’ری پبلیکا‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ممکوشا کا کہنا تھا کہ ”دلی کوئرالہ کے قریب آنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس کی ماں مجھے بہت پسند کرتی ہے۔“ دلی کوئرالہ کا کہنا تھا کہ ”ہم دونوں نے ایک جیسا جرم کیا ہے اور معاشرے میں ہماری ساکھ اب ایسی نہیں رہی کہ کوئی اور خاتون مجھ سے اور کوئی مرد ممکوشا سے شادی کرسکے۔چنانچہ ہم ایک دوسرے کو سمجھ سکتے ہیں اس لیے شادی کر لی۔“ واضح رہی کہ کالی کوٹ ڈسٹرکٹ جیل ایک چھوٹی سی جیل ہے جس میںاس وقت 50مرد اور 3خواتین قید ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -