خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے وہ 6 کام جو خواتین کو اپنے شوہروں کیلئے کبھی بھی نہیں کرنے چاہیے

خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے وہ 6 کام جو خواتین کو اپنے شوہروں کیلئے کبھی بھی ...
خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے وہ 6 کام جو خواتین کو اپنے شوہروں کیلئے کبھی بھی نہیں کرنے چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے بیویاں اپنے شوہروں کے لیے کئی ایسے کام کرتی ہیں جو انجانے میں ان کی زندگی کو مزید ناخوشگوار بنا رہے ہوتے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں ایسے 6کاموں کی فہرست بیان کی ہے جن سے اجتناب کرکے خواتین اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنا سکتی ہیں۔ یہ فہرست درج ذیل ہے۔
اپنے شوہر کا ہر ایک مسئلہ حل کرنے کی کوشش ترک کر دیں
آپ کے شوہر کو مالی مسئلہ ہے یا نوکری کے حوالے سے پریشانی لاحق ہے۔ آپ اسے ہر مشکل سے نجات دلانے کی کوشش ترک کر دیجیے۔ شوہر کی باتوں کو سننا، اس کی رہنمائی کرنا اور اس کی مدد کرنا ایک حد تک درست ہے لیکن جب خواتین ہمہ وقت یہ کام کرنے لگتی ہیں تو بتدریج ان کے شوہر میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت کم ہوتی جاتی ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے لاچار ہو جاتا ہے۔


شوہر پر مہنگے تحائف کی بارش مت کریں
میاں بیوی کا ایک دوسرے کو تحائف دینا بہت اچھا عمل ہے لیکن ان تحائف کی قیمت برابر ہونی چاہیے۔ بیوی اگر اپنے شوہر کو اتنے مہنگے تحفے دینے لگے جتنے مہنگے وہ خریدنے کی سکت نہیں رکھتا تو وہ بیزار محسوس کرنے لگتا ہے اور خود کے متعلق برا سوچنے لگتا ہے۔ بیوی کو چاہیے کہ شوہر کو اتنی قیمت کے تحفے ہی دے جتنی قیمت کے تحفے شوہر جواب میں اسے دینے کی سکت رکھتا ہو۔


اپنے شوہر کو رونے کے لیے اپنا کندھا مت پیش کریں
مرد ایسی خواتین سے محبت یا ان کی عزت نہیں کرتے جو ان پر محض ترس کھاتی ہوں اور ہمہ وقت ان کے رونے کے لیے اپنا کندھا پیش کیے رکھیں۔خوشگوار ازدواجی زندگی کا اصل راز یہ ہے کہ بیویاں اپنے شوہروں پر ترس کھانے کی بجائے ان کی مددگار بنیں اورنئی بلندیوں پر جانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔


ہر وقت خود کو درست ثابت کرنا ترک کر دیں
بھلے ہی بیوی اکثر اوقات درست ہو اور شوہر نے اس کی مرضی کے خلاف غلط کام کر دیا ہو، ایسے میں بھی جب بیوی اسے کہے گی کہ ”میں نے تم سے کیا کہا تھا؟“ یہ فقرہ ہمیشہ توہین آمیزی کے مفہوم لیے آتا ہے۔یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے بیوی اپنے شوہر سے کہہ رہی ہو کہ ”وہی ہمیشہ درست ہوتی ہے اور شوہر ہمیشہ غلط فیصلے کرتا ہے۔“ شوہر کو خود کو منفرد محسوس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، چنانچہ بیوی کو اس میں اس کی مدد کرنی چاہیے۔ بصورت دیگر تعلق میں تلخی در آنا لازم ہے۔


شوہر کے لیے ذاتی زندگی اور کیریئر کی قربانی مت دیجیے
شوہر کی محبت حاصل کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ بیوی اپنے دوست احباب اور ذاتی زندگی سے کنارہ کش ہو جائے اور اپنا کیریئر ختم کر دے۔ اگر بیوی اپنے شوہر اور خاندان کی دیکھ بھال کے لیے اپنے مشاغل ، ذاتی خوشیوں اور اپنے پیشے کی قربانی دیتی ہے تو پھر اسے اس وقت حیران نہیں ہونا چاہیے جب اس کے شوہر کی اس میں دلچسپی کم ہو جائے۔ بیوی کی زندگی جتنی کثیرالجہت ہو گی شوہر کی طرف سے اسے اتنا ہی زیادہ سراہا جائے گا۔


عمدہ نظر آنے کی کوشش فطری مگر خود کویکسر تبدیل نہ کریں
اپنے شوہر کی نظروں میں خوبصورت اور پرکشش بننے کی خواہش فطری ہے لیکن اس میں شوہر کی ہر رائے ماننا نقصان دہ ہے۔ اگر شوہر اپنی بیوی کو اپنی شکل و صورت یکسر تبدیل کرنے کو کہتا ہے تو بیوی کو اس سے انکار کر دینا چاہیے۔ایسی تبدیلیاں کرلینے میں کوئی ہرج نہیں جو آسان ہیں اور یہی چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ازدواجی تعلق کو بھی مضبوط بناتی ہیں۔لہٰذا ایک یا دو بار شوہر کی فرمائش قبول کرلینے میں کوئی حرج نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -