آئی ایس آئی ایس کی سیاحت میں دلچسپی

آئی ایس آئی ایس کی سیاحت میں دلچسپی
آئی ایس آئی ایس کی سیاحت میں دلچسپی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد (نیوز ڈیسک) عراق اور شام میں سرگرم جنگجو گروپ دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کو اگرچہ دنیا میں بم دھماکوں، خونریزی اور قتل عام کی وجہ سے خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق داعش نے اپنے زیر انتظام خلافت میں سیرو سیاحت کی خدمات بھی فراہم کردی ہیں۔ پچھلے ماہ داعش نے اعلان کیا تھا کہ اس کے زیر قبضہ شامی اور عراقی علاقوں میں خلافت قائم کردی گئی ہے۔ اگرچہ عام لوگ تو اس علاقے میں جاری خونریزی کی وجہ سے اس کے نام سے بھی گھبراتے ہیں لیکن مقامی اور بیرون ممالک سے آنے والے جنگجو داعش کی بسوں پر اس علاقے کی سیرو سیاحت سے لطف اندوز ہونا پسند کرتے ہیں۔ شامی شہر رقہ میں مقیم ایک کارکن ہادی سلامے نے بتایا کہ داعش کی سیاحتی بس سروس ہفتے میں دو دفعہ بدھ اور اتوار کے روز چلتی ہے اور یہ بسیں رقہ شہر سے روانہ ہوکر عراقی شہر انبار تک جاتی ہیں اس سروس کی منفرد بات یہ ہے کہ مسافروں کو شام اور عراق کی سرحد پار کرنے کیلئے پاسپورٹ کی بھی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ یہ سارا علاقہ داعش کے زیر قبضہ ہے۔ ہادی سلامے نے بتایا کہ بس میں سوار مسافر غیر مسلح ہوتے ہیں لیکن اس کے ساتھ مسلح جنگجو سیکیورٹی کیلئے موجود ہوتے ہیں۔ دوران سفر جنگجوﺅں کے مخصوص تراے چلائے جاتے ہیں اور مسافروں کو اجازت ہوتی ہے کہ وہ جہاں چاہیں اتر جائیں۔ یہ بس سروس بیرون ملک سے آنے والے جنگجوﺅں میں خصوصاً مقبول ہورہی ہے۔ ہادی سلامے کا کہنا ہے کہ نوبیاہتا جنگجو جوڑے اپنا ہنی مون خلافت کے زیر انتظار علاقے میں منانا پسند کرتے ہیں اور اس دوران داعش کی بس سروس کے ذریعے سارے علاقے کی سیر بھی کی جاتی ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں 26 سالہ چیچن جنگجو ابو عبدالرحمن کا بھی ذکر کیا جو اپنی شامی بیوی کے ہمراہ داعش سیاحتی بس سروس کے ذریعے ہنی مون کیلئے گئے۔ ایک اور شامی شہری ابو قطیبہ نے بتایا کہ اس سروس کو استعمال کرنے والون کی اکثریت بیرون ممالک سے آنے والے جنگجو ہیں جو عام طور پ انگریزی میں بات کرتے ہیں اور ان کی سہولت کیلئے بس میں ایک مترجم بھی موجود ہوتا ہے۔ شام اور عراق کے درمیان قبائلی رشتے ہونے کی وجہ سے مقامی جنگجو بھی اپنے رشتہ داروں سے ملنے اور سیرو تفریح کیلئے اس سروس کا استعمال کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -