نوعمر لڑکی کے سرہانے تلے گلیکسی S4 میں اچانک آگ لگ گئی

نوعمر لڑکی کے سرہانے تلے گلیکسی S4 میں اچانک آگ لگ گئی
نوعمر لڑکی کے سرہانے تلے گلیکسی S4 میں اچانک آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو (نیوز ڈیسک )امریکہ میں ایک 13سالہ بچی اس وقت نیند سے ہڑبڑا کر اٹھ گئی جب اس کے تکیے کے نیچے رکھے سام سانگ گلیکسی s4فون نے آگ پکڑ لی۔ایریل ٹالفری کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فون کو تکیے کے نیچے رکھ کر سوئی تھی اور رات کے وقت اس نے آگ پکڑ لی ۔اس کا کہنا ہے کہ اس کے کمرے میں جلے ہوئے پلاسٹک کی بو اور دھول بھر گیا، ایریل کے والد تھامس نے بتایا کہ ممکنہ طور پر آگ فون کی بیٹری گرم ہونے سے شروع ہوئی ان کا کہنا ہے کہ فون کی سکرین اور پلاسٹک سمیت ہر چیز جل گئی اور یہ پہچاننا بھی مشکل ہو گیا کہ یہ ایک فون تھا ۔انہوں نے سام سانگ سے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ سام سانگ کے آلات محفوظ ہیں تھامس کا کہنا ہے کہ انہوں نے فون کی اصل بیٹری کی جگہ کسی دوسری کمپنی کی بیٹری لگائی ہوئی تھی۔اصلی پارٹس کی جگہ دیگر پارٹس کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے تاہم کمپنی نے ایریل کو نیا فون گدا اور تکیہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -